
سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 9 شہروں میں میرے خلاف مقدمات درج کیے گئے، میرا بھتیجا 5 دنوں سے مِسنگ ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے گھر میں 3 سیٹیں ہیں، سب کو گرفتار کریں کوئی فرق نہیں پڑتا۔
انہوں نے کہا کہ جن کو وزیراعظم بنادیا ہے لوگ ان کے چہروں سے نفرت کرتے ہیں، روضہ رسول پر ہماری جان قربان ہے، جو کچھ ہوا وہ روضہ رسول کے باہر ہوا، یہ لوگ لندن جائیں یا کہیں اور ان کو بکتر بند گاڑیوں کی ضرورت پڑے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ فوری الیکشن کرائیں، اگر ایک ارب روپے لگائیں، لوگوں کو 20-20 کروڑ دیں تو یہ حکومت بھی صبح فارغ ہوجائے گی۔
شیخ رشید نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ سے میرے تعلقات ہیں، جی ایچ کیو اور ٹرپل ون بریگیڈ میرے حلقے میں ہیں، عمران خان نے سختی سے منع کیا ہے کہ کوئی آدمی کسی سے نہ ملے۔
Table of Contents
شیخ رشید چاند رات پر کس سے ملنے گئے؟
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے چاند رات کے موقع پر اپنی مرحومہ والدہ کی قبر پر حاضری دی۔
سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان میرے ڈیوٹی لگائے تو رول ادا کرنے کیلئے تیار ہوں، مئی بہت اہم ہے، خانہ جنگی کا خطرہ ہے، اقتدار کے بھوکے لوگ سمجھنے کی کوشش کریں، آخری سانس تک لڑیں گے، جیل ہماری محبوبہ ہے اور ہتھکڑی ہمارا زیور ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوری انتخابات کیلئے جس کے ساتھ بیٹھنا پڑا بیٹھیں گے، عید پر کارکنوں کو پیغام ہے پرسکون رہیں، لال حویلی میں زیادہ رش نہ لگائیں، کارکن عید کے پیغامات فون پر بھیج دیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
عمران خان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کروایا، رانا ثنا اللّٰہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ حکومت نےعمران خان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کروایا
-
پی پی اور MQM میں بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے، خالد مقبول
کنوینر متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم ) پاکستان خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے
-
شاہ محمود قریشی کا مئی میں دوبارہ عوام کے پاس جانے کا اعلان
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مئی کے مہینے میں عوام کے پاس دوبارہ جارہے ہیں، مختلف شہروں میں جلسے کریں گے
-
کس سیاستدان نے کہاں عید منائی ؟
ملک بھر میں عید مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے،مختلف سیاسی رہنماوں نے اپنےاپنے آبائی علاقوں میں عید کی نماز ادا کی اور لوگوں سے گلے ملے،اس موقع پر ملکی سلامتی و خوشحالی کےلئے دعائیں بھی کیں۔
-
عمران خان ملک گھمبیر حالات میں چھوڑ کر گئے، مفتاح اسماعیل
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک گھمبیر حالات میں چھوڑ کر گئے ہیں، ہم محنت کررہے ہیں جلد خوشخبریاں دیں گے
-
آصف زرداری نے اپنے چاہنے والوں کا شکوہ دور کردیا
سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے چاہنے والوں کا شکوہ دور کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو شکوہ ہے کہ میں کم آتا ہوں، اب آنا جانا رہے گا، میں آپ کے ساتھ عید منانے آیا ہوں۔
-
عمران نیازی نے جھوٹ بولنے کے سوا کوئی کام نہیں کیا، حمزہ شہباز
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے حکومت میں جھوٹ بولنے کے سوا کوئی کام نہیں کیا
-
ملک شدید ترین معاشی خطرات میں گھرا ہے، وزیر اعظم
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک شدید ترین معاشی خطرات میں گھرا ہے، مشکلات کا اندازہ ہے
-
عمران خان کا ماہِ رواں کے آخر میں ”غلامی نامنظور“ مارچ کرنے کا اعلان
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پاکستانی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماہِ رواں کے آخر میں ''غلامی نامنظور'' کے عنوان سے اسلام آباد کی طرف مارچ ہوگا اور وہ جلد اس تاریخی مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔
-
گورنر پنجاب مردہ کو زندہ کیسے کرسکتا ہے، یوسف رضا گیلانی
پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب مردہ کو زندہ کیسے کرسکتا ہے
-
آج گلہ کرنے کا نہیں، گلے ملنے کا دن ہے، شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آج گلہ کرنے کا نہیں بلکہ گلے ملنے کا دن ہے
-
ملک بھر میں عیدالفطر آج منائی جارہی ہے
گِلے شکوے بھلا کر گلے مل کر مبارکباد دینے کا دن آگیا۔ ملک بھر میں عیدالفطر آج مذہبی عقیدت اور جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
-
کراچی پولیس چیف کا عید بازاروں کا دورہ
کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے عید بازاروں کا دورہ کیا۔
-
چھوٹے شہروں میں لوڈشیڈنگ بدستور جاری
پڈعیدن، نوابشاہ، ٹنڈو محمد خان میں 10 سے 16 گھنٹے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈںگ جاری ہے۔
-
بڑے شہروں سے شہریوں نے آبائی علاقوں کا رخ کرلیا
کراچی، لاہور، پشاور سمیت مختلف انڈسٹریل شہروں سے لوگ اپنے آبائی علاقوں کو لوٹ گئے ہیں۔
-
اسلام آباد اور راولپنڈی میں پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلیاں
اسلام آباد میں تحریک انصاف کی ریلی زیرو پوائنٹ سے شروع ہوکر فیصل ایونیو سے ہوتے ہوئے سیکٹر ایف ٹین پہنچی، کارکنان گاڑیوں اور بائیکس پر احتجاجی ریلی میں شریک تھے۔