
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میئر کے امیدوار کےلیے غیر منتخب رکن پر اعتراض اُٹھانے والے خود اس سے فائدہ اُٹھا چکے، اب منتخب رکن ہی میئر بنے گا، سیکرٹ بیلٹ کی جگہ شو آف ہینڈ سے ہوگا۔
سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ’اینی پرسن‘ پر ہنگامہ کیا جارہا ہے، نعمت اللّٰہ اور کنور نوید کیا تھے، سب اعتراضات کرنے والے خود اس سے فائدہ اٹھاچکے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ میئر کا امیدوار ’اینی پرسن‘ کی جگہ کونسل کا ممبر ہونا پڑے گا، گدھے گھوڑے آپ کی طرف ہوں گے، پریشانی ہے کہ ٹریڈ ہوجائیں گے، آئینی شق کی وجہ سے سیکرٹ بیلٹ رکھا، میئر کا انتخاب شو آف ہینڈ سے ہوگا، سیکرٹ بیلٹ میں ہمارا کوئی پس پردہ مقصد نہیں ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پہلی دسمبر سے پہلے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی قانون دینا تھا، لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر اپوزیشن سے ترامیم لی گئیں، ترامیم پیش نہ کی جائیں تو کیسے بل میں شامل کرتے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ گورنر جب بلاتے ہیں تو میں جاتا ہوں، گورنر کو بتایا کہ ان کا موقف ٹی وی سے سن چکا ہوں، ٹی وی پر کسی سے متعلق بیان دینا یا بتانا مناسب نہیں، گورنر سے ملاقات میں کہا آپ کی بات ٹی وی پر سن لی، چائے پیتے ہیں پھر چلتے ہیں، ملاقات میں بلدیاتی نظام کی سمری رد کرنے کے معاملے پر بات ہوئی، میں نے گورنر کو کہا کہ آپ کے جو اعتراضات ہیں وہ لکھ کر بھیجیں، انہوں نے کہا کہ وہ بل واپس کریں گے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی تو پہلے بھی ایگزسٹ نہیں کرتی تھی، آگے بھی نہیں کرے گی، گورنر نے’’اینی پرسن ‘‘ کے لفظ پر اعتراض کیا، انہیں خدشہ تھا ’’اینی پرسن ‘‘ کے نام پر کسی کو بھی باہر سے لاکر میئر بنا دیں گے، ناصر شاہ سکھر کے ناظم تھے وہ بھی کسی کونسل کے ممبر نہیں’’اینی پرسن ‘‘ تھے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے بارے میں بتاناچاہتا ہوں جسے غلط پیش کیا جارہا ہے، ہمارے پاس بلدیاتی نظام کا قانون بنانے کے لیے وقت کم تھا، جلدی میں قانون بنایا لیکن اس میں بہتری کی گنجائش ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ سعید غنی اپوزیشن سے بات کرنے بھی گئے تھے، لیکن اپوزیشن کو ترامیم میں دلچسپی نہیں تھی، اپوزیشن کو قانون میں نہیں ہنگامہ آرائی میں دلچسپی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس لوکل کونسل جمع کریں گی، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نہیں کرے گا، 2001 کا ڈیوولوشن کا نہیں ڈیمولیشن کا قانون تھا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ 2017 کی مردم شماری پر وفاقی حکومت نے توثیق کی، یہ سندھ کے لوگوں کے ساتھ بہت نا انصافی ہوئی، سندھ کی جوحق تلفی ہو رہی تھی اسے بھی پارلیمنٹ نے بلڈوز کیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کل پیپلز پارٹی پٹرول کی مہنگائی کےخلاف دھرنا دے گی، میں اور سندھ حکومت کے افسران بھی دھرنے میں شریک ہوں گے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ پرانے یو سی کی آبادی 10،000 تھی اب تو آبادی بڑھ گئی ہے، اس طرح یو سی کی تعداد بڑھ جائے گی، ہم نے الیکشن کمیشن کو کہا ہے کہ یکم دسمبر سے پہلے قانون بنانا تھا، ہم نے یہ قانون بنایا اور اسمبلی میں پیش کیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ناصر شاہ نے اسمبلی کو بتایا کہ یہ قانون جلدی میں بنایا ہے، اُن کی تجاویز آئیں، میں نے سعید غنی کو کہا کہ وہ حزب اختلاف سے مشورہ کریں، حزب اختلاف کی ترمیم میں کوئی دلچسپی نہیں، انہوں نے کوئی ترمیم نہیں دی، ہم نے اُس وقت کہہ دیا تھا کہ ہم اس میں مزید ترمیم کریں گے۔
قومی خبریں سے مزید
-
عمران خان سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے تمام قانونی آپشنز استعمال کریں گے، حمزہ شہباز
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کے مختلف ممالک میں مہنگائی کم ہو رہی ہے، پاکستان واحد ملک ہے جہاں پر مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔
-
سندھ پر مسلط حکومت کیوں سندھ مخالف ہے: فواد چوہدری
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں آٹا 1100 اور سندھ میں 1460 روپے میں مل رہا ہے، سندھ پر مسلط حکومت کیوں اتنی سندھ مخالف ہے، سندھ حکومت کی پالیسیوں کا نقصان سندھ کے لوگوں کو ہو رہا ہے۔
-
کون لوگ ہیں یہ جو ٹرائل کا بھی افتتاح کر رہے ہیں، اویس شاہ
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ کون لوگ ہیں یہ جو ٹرائل کا بھی افتتاح کر رہے ہیں۔
-
وزیراعظم کی گمشدہ صحافی مدثر نارو کے اہلخانہ سے ملاقات
وزیراعظم عمران خان نے گمشدہ صحافی و بلاگر مدثر نارو کے اہلخانہ سے ملاقات کی ہے۔
-
احسن اقبال کے گرین لائن کے افتتاح پر اسد عمر کا ردّ عمل
وفاقی وزیر اسد عمر نے احسن اقبال پر تنقید کرتے ہوئے کہاہےکہ وہ نون لیگ کے رہنما احسن اقبال کو یہی کہہ سکتےہیں کہ ’بیگانے کی شادی میں عبدﷲ دیوانہ‘
-
نیب جواب کی کاپی سراج درانی کے وکیل کو دی جائے، سپریم کورٹ
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے درخواست ضمانت کیس میں سپریم کورٹ نے نیب جواب کی کاپی آغا سراج درانی کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
-
وزیراعظم کی ہدایت پر افغانستان کی صحت کی ضروریات پوری کر رہے ہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان
پاکستان فارما سیوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کی جانب سے افغانستان کے لیے ادویات کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔
-
عارف والا: کرکٹ میچ میں رنجش، نوجوان قتل
عارف والا میں کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے کے رنج میں مخالفین نے نوجوان کو والد کے سامنے قتل کر دیا۔
-
شہباز شریف کا آصف زرداری کے بیان پر افسوس کا اظہار
مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کا نوازشریف کے بارے میں بیان افسوسناک ہے
-
7 لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پولیس کو مزید 1 ماہ کی مہلت
سندھ ہائی کورٹ میں 7 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے 1 ماہ کی مزید مہلت دے دی۔
-
کراچی، احسن اقبال نے گرین لائن بس منصوبے کا علامتی افتتاح کر دیا
رہنما مسلم لیگ نون احسن اقبال نے ناظم آباد میں گرین لائن بس منصوبے کا علامتی افتتاح کر دیا۔
-
سندھ، موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے ہوں گی
-
عائشہ اکرم سے دست درازی، ریمبو کی درخواستِ ضمانت دائر
گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم سے دست درازی کے کیس میں مرکزی ملزم عامر عرف ریمبو نے ضمانت کے لیے لاہور کی سیشن عدالت سے رجوع کر لیا۔
-
باہر بیٹھ کر ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، وزیر اعظم
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ باہر بیٹھ کر ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، باہر بیٹھ کر کہتے ہیں پاکستان خطرناک ملک ہے
-
سپریم کورٹ بار کے وفد کی سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات
سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی ہلاکت کے واقعے کے بعد سپریم کورٹ بار کے وفد نے سینیٹر علی ظفر کی قیادت میں سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ ریاست ان ملزمان کو سخت سزائیں دلوائے گی۔
-
اے پی ایس کیس: حکومت نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا
سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے کیس میں وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا اور بتایا کہ شہداء کے والدین سے ملاقات کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔