Categories
Breaking news

میئر پشاور کی نشست، PTI رہنماؤں میں اختلافات بڑھ گئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

میئر پشاور کی نشست ہارنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات بڑھ گئے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ارباب شہزاد کے بھتیجے ارباب محمد علی نے گورنر شاہ فرمان کے احتساب کا مطالبہ کردیا۔

ارباب محمد علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے اپیل ہے گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کا احتساب کیا جائے، گورنر کی ذاتی انا اور مفاد کے باعث پارٹی پہلے بھی صوبائی اسمبلی کی دو نشستیں ہار چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میئر پشاور کے لئے پی ٹی آئی کا امیدوار رضوان بنگش امپورٹڈ تھا، رضوان بنگش پیراشوٹ کے ذریعے گورنر شاہ فرمان اور ان کے حواریوں کی تجوریاں بھر کر میئر بننے کا خواب دیکھ رہا تھا۔

گورنر خیبرپختونخوا اور صوبائی وزیر نے میئر پشاور کا ٹکٹ 7 کروڑ میں بیچا

پشاور(گلزار محمد خان)خیبرپختونخوا کے بلدیاتی…

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگوں نے میئر کی نشست کےلئے امپورٹڈ امیدوار کو مسترد کردیا ہے۔

خیال رہے کہ ارباب محمد علی نے پشاور میئر نشست کی ٹکٹ کے لئے پی ٹی آئی کو درخواست بھی دی تھی، وہ 2013 میں ٹاؤن تھری کے سابق ناظم رہ چکے ہیں۔

ارباب محمد علی کے بھائی ارباب شیر علی پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.