Categories
Breaking news

میئر بارسلونا کے خلاف احتجاج،مستعفی ہونے کا مطالبہ

بارسلونا(ڈ ق ف)گواردیا اربانا کے مطابق شہری تنظیموں کے تقریبا300 افراد نے میئرادا کولاؤ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔جس میں مظاہرین نے اداکولائو سے استعفی کا مطالبہ کیا۔احتجاجی مظاہرہ جمعہ کو شام 5 بجے شروع ہوا تھا جس کا آغاز ارسگو کے ساتھ پاسیج دی گرسیاسے ہوا،وہاں سے مظاہرین نے پلاسا سانت جائیمےکی طرف پیدل مارچ کیا۔مظاہرین نے راستے میں لوگوں کو احتجاج میں شامل کیا ۔احتجاجی مارچ نے پاؤ کلیرس اور ویالائتانہ کی ٹریفک کو روک دیا۔
بارسلونا شہراوربلدیاتی سیاست کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر تنظیموں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔یہ پہلا موقع ہے جب بارسلونا میں میئر کے استعفیٰ کے لئے احتجاج کیا گیا۔اس سے قبل 2010 میں شاویئر تریاس (پی ڈی سی اے ٹی) اورالبرتو فرنیندیز (پی پی) نے بھی اس وقت کے میئر جوردی ہیرو (پی ایس سی) سے استعفیٰ مانگا تھا لیکن بارسلونا کے 80٪ لوگوں نے اس کے خلاف ووٹ دیاتھا۔
مظاہرے میں شریک افراد نے نقل و حرکت کے اقدامات ، عوامی جگہ کے “متعصبانہ” استعمال ، “صحت کے بحران ،وبا سے نقصان اٹھانے والے شعبوں کی بہتری نہ ہو سکنے کے بارے اپنی تشویش کا اظہار کیا۔اور کہا کہ میئر اداکولائو ناکام میئر ہے جس کی وجہ سے شہر مشکلات کا شکار ہے۔
ریلی کے دوران ، شرکاء نے ” کولاؤجان چھوڑو” ، “کولاؤ ہیرا پھیری” جیسے نعرے لگائے
بارسلونا سٹی کونسل کے سامنے شام تقریبا 6 چھ بجے مظاہرے کا اختتام کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *