Categories
Breaking news

مہوش حیات کی سیلفی کے سوشل میڈیا پر چرچے

Advertisement
Advertisement

پاکستان کی تمغۂ امتیاز یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک نئی سیلفی شیئر کی ہے جس پر اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں ۔پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ مہوش حیات سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آ تی ہیں اور آئے دن اپنے مداحوں کے ساتھ نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے ۔مہوش حیات نے اپنی ایک خوبصور ت سیلفی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی ہے جس میں وہ نہایت خوبصورت نظر آ رہی ہیں ، مہوش حیات نے سیلفی شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا ہے کہ ’ کیا اب بھی سیلفی لینا کوئی بڑی بات ہے۔
مہوش حیات اپنی سیلفی سوشل میڈیا اکاؤنٹس، مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر اور فوٹو ، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر شیئر کرنے کے بعد خوب تعریفیں بٹور رہی ہیں ۔اُن کی سیلفی پر پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کی جانب سے بھی تعریف کی گئی ہے جبکہ مہوش حیات کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے اُن مداحوں کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ مہوش کا سیلفی لینا اور اُسے پوسٹ کرنا اُن کے لیے اب بھی بڑی بات ہے دوسری جانب مہوش نے گزشتہ روز اپنے دو پالتو جانوروں کے ساتھ بھی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنی چُھٹی اپنے دو پسندیدہ پالتو جانوروں کے ساتھ گزار رہی ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *