Categories
Breaking news

مہوش حیات نے کونسا کام زندگی میں پہلی بار کیا ہے؟

معروف اداکارہ و تمغۂ امتیاز مہوش حیات نے زندگی میں پہلی بار درخت سے چیری توڑ کر کھالی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر مہوش حیات نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اسکردو میں موجود ہیں اور چیری کے درخت سے مزیدار اور تازہ چیری توڑ کر کھارہی ہیں۔مہوش حیات نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں نے زندگی میں پہلی بار درخت سے براہِ راست چیری توڑ کر کھائی ہیں۔‘اداکارہ نے لکھا کہ ’یقین کریں، یہ تمام چیری بہت مزیدار، میٹھی اور تازہ تھیں اور میں خود کو انہیں کھانے سے روک نہ سکی۔‘اُنہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں نے اس درخت کی تمام چیریز کھالی ہیں۔‘مہوش حیات نے چیری کے ذائقے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’درخت کی تمام چیریز کھانے پر مجھے قصوروار ٹھہرانا غلط ہے۔‘اداکارہ کی اس پوسٹ کو صرف 20 گھنٹوں میں 3 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *