Categories
Breaking news

مہوش حیات فرانسیسی اداکار پر فدا

Advertisement
Advertisement

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ مہوش حیات نے فرانسیسی اداکار لوكاس برافو کو اپنا نیا کَرش قرار دے دیا۔امریکا کی سب سے بڑی اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس پر حال ہی میں ریلیز ہونے والی نئی سیریز ’ایملی اِن پیرس‘ اس وقت کافی مقبول ہو چکی ہے اور پاکستانی اداکارہ کو بھی اس سیریز نے اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔اس سیریز کو دیکھنے کے بعد ایسا ممکن نہیں کہ کوئی مذکورہ سیریز میں گیبریل کا کردار نبھانے والے فرانسیسی اداکار لوكاس برافو سے محبت میں مبتلا نہ ہو ۔فرانسیسی اداکار لوكاس برافو نے سیریز میں گیبریل کا کردار نبھایا ہے جو کہ نوجوان خوبرو لڑکی ’ایملی‘ کا ہمسایہ ہوتاہے اور نہایت ہی دلکش ہونے کے ساتھ ساتھ وہ شیف بھی ہے ۔اب یہ سیریز پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے بھی دیکھی اور اس کے سحر میں مبتلا ہو گئیں جبکہ ساتھ ہی گیبریل کا کردار ادا کرنے والے فرانسیسی اداکار ان کے دل میں اتر گئے جسے انہوں نے اپنا کَرش قرار دیدیا ہے۔مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سیریز کی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ایملی ان پیرس‘ مکمل دیکھ لیا ، یہ حقیقت میں تازہ ہوا کا جھونکا تھا۔‘

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *