Categories
Breaking news

مہنگائی کا بلند ترین سطح پر پہنچنا معیشت کی تباہی کی دلیل ہے، شہباز شریف

مہنگائی کا بلند ترین سطح پر پہنچنا معیشت کی تباہی کی دلیل ہے، شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی 13 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مہنگائی کا بلند ترین سطح پر پہنچنا معیشت کی تباہی کی دلیل ہے اور عوام مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی بیانات سے مہنگائی کی یہ آگ نہیں بجھے گی اور ماہانہ 11.5 فیصد مہنگائی معاشی بربادی کا اعتراف جرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: 2 گھنٹے میں فائرنگ کے 2 واقعات، سیکرٹری سندھ بار کونسل جاں بحق

شہباز شریف نے کہا کہ عوام خودکشیاں اور حکمران نہ گھبرانے کی تلقین کر رہے ہیں جبکہ جاری کھاتوں کے خسارے 5.1 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.