Categories
Breaking news

مہندرا سنگھ دھونی کا حارث رؤف کو اپنی دستخط شدہ شرٹ کا تحفہ

 مہندرا سنگھ دھونی کا حارث رؤف کو اپنی دستخط شدہ شرٹ کا تحفہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو اپنی دستخط شدہ شرٹ کا تحفہ بھجوایا ہے۔

26 سالہ حارث رؤف اس وقت آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ لیجنڈر و کیپٹن کول مہندر سنگھ دھونی نے اپنی شرٹ تحفے میں دی ہے جو میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔

حارث رؤف نے کہا کہ مہندرا سنگھ دھونی آج بھی اپنے اچھے اخلاق کی وجہ سے لوگوں دل جیت رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.