Categories
Breaking news

مکمل ویکسی نیٹڈ افراد کا اگر مثبت کیس سے ملاپ ہوجائے تو قرنطینہ ہوگا یا نہیں؟ ہسپانوی وزارت صحت کا فیصلہ آگیا

میڈرڈ (محمد نیبی) منگل کے روز ہسپانوی وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ وہ افراد جو مکمل طور پر کورونا کے خلاف ویکسین لگا چکے ہیں، ان کا ملاپ اگر مثبت کیسز والوں سے ہو جائے تو قرنطینہ نہیں کیا جائے گا۔ فیصلے کی شروعات ہسپانوی پبلک ہیلتھ کمیشن نے کی تھی۔ بعد ازاں انہوں نے وزارت صحت اور مخلتلف علاقوں کے نمائندوں کو اپنے ساتھ ملایا۔

وزارت صحت کے مطابق قریب ہونے یا ملاپ کا مطلب ایک شخص کا اسی جگہ موجود ہونا ہے جہاں مثبت کیس والا فرد موجود ہو۔ مقرر میعار کے مطابق یہ فاصلہ 2 میٹر سے کم ہوتا ہے اور دورانیہ 24 گھنٹوں میں 15 منٹ ہے۔ خیال رہے کہ سابقہ احکامات کے مطابق ایسی حالت میں ہر وہ شخص جو اس تعریف پر پورا اترتا ہو، کو 10 دن تک قرنطینہ کیا جاتا تھا۔ اس کا تعلق اس سے نہ تھا کہ وہ بیماری سے تحفظ پا چکا ہے یا نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *