Categories
Breaking news

مچ میں 6 کان کن اغواء

مچ میں 6 کان کن اغواء

بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچ کے علاقے سے 6 کان کنوں کو اغواء کر لیا گیا۔

اغواء ہونے والے کان کن کوئلے کی کان میں کام کرتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کان کنوں کو نامعلوم مسلح افراد نے مچ میں کوئلے کی کان سے رہائشی علاقے کی طرف آتے ہوئے اغواء کیا۔

پولیس کے مطابق 4 مغوی کان کنوں کا تعلق شانگلہ، ایک کا مچ اور ایک کا قلعہ عبداللّٰہ سے ہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مغوی کان کنوں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

ہرنائی: کان میں تودہ گر گیا، 1 کان کن جاں بحق

کوہاٹ، 10 سال پہلے اغوا کئے گئے 16 کانکنوں کی لاشیں برآمد

کوہاٹ،الپوریشانگلہ سے تعلق رکھنے والے 2011 میں اغوا…

دوسری جانب ہرنائی کی کان میں مٹی کاتودہ گرنے کا حادثہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق ہرنائی میں واقع کوئلے کی کان میں گرنے والے مٹی کے تودے کے ملبے تلے دب کر ایک کانکن جاں بحق ہو گیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *