Categories
Breaking news

مچھروں نے جان لیوا حملے شروع کردئیے، نتیجے میں درجنوں جانور ہلاک

Advertisement
Advertisement

مچھروں کے حملے سے درجنوں جانور ہلاک

مچھروں نے اپنے جان لیوا وار سے درجنوں مویشیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

امریکی ریاست لوسیانا میں سمندری طوفان کے بعد جان لیوا مچھروں نے حملے شروع کردیے جس کے نتیجے میں اب تک درجنوں جانور ہلاک ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لیورا نامی سمندری طوفان کی تباہی کے فوراً بعد ریاست میں جان لیوا مچھروں کا چیلنج کھڑا ہوچکا ہے، لویسانا کے جنوبی حصے میں اب تک متعدد مویشی مارے جاچکے ہیں۔

مذکورہ ریاست میں 27 اگست کو طوفان نے نظام زندگی شدید متاثر کیا تھا اور اب کسانوں کے لیے اپنے جانوروں کی حفاظت ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے، ہلاک ہونے والوں میں گھوڑے، ہرن اور گائے شامل ہیں۔

مویشی پالنے والے ایک شہری کا کہنا تھا کہ مچھروں کے جھنڈ نے میری بیل کو ڈنگ مار کر ہلاک کردیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اڑنے والے کیڑے جھنڈ کی شکل میں جانورں پر حملہ کررہے ہیں، مچھروں کی جانب سے خون چوسنے کے باعث مویشیوں کی کھالوں پر گہرے نشانات پڑ جاتے ہیں۔

مچھروں کے ان حملوں سے فی الحال بکریاں محفوظ ہیں کیوں کہ فارمز میں انہیں خصوصی حصار میں رکھا جاتا ہے جہاں مچھروں سمیت دیگر کیڑوں کے داخلے کی جگہ نہیں ہوتی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *