Categories
Breaking news

مٹھڑی میں مسافر وین اور ٹرک میں ٹکر، 10 افراد جاں بحق

Advertisement
Advertisement

بولان کے قریب مسافر وین اور ٹرک میں ٹکر سے 10 افراد جاں بحق ہو گئےبولان کے قریب مٹھڑی کے علاقے میں مسافر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 20 افراد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

حکام کا بتانا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال سبی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر سبی کا کہنا ہے کہ سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی اور مریضوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *