Categories
Breaking news

موٹر وے پر خاتون سے زیادتی شرمناک ہے ،امبر جیلانی

Advertisement

پی ٹی آئی سوئٹزرلینڈ وومن ونگ کی صدر امبر جیلانی صاحبہ نے ملک میں امن و امان کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے واقعہ کو شرم ناک قرار دیا ہے۔ اس بہن اور معسوم بچوں پر کیا بیتی ہو گی یہ سوچ کر پوری قوم کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ آج ایک دفع پھر ہمارے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔
اس واقعہ کے بعد اوورسیز پاکستانیوں میں بے انتہا غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ آئے دن اس طرح کے واقعات پاکستان میں بڑھتے جا رہے ہیں لیکن مجرموں کو کوئی پکڑنے والا نہیں! آج بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہماری اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نہ کوئی ماں نہ کوئی بہن نہ کوئی بچی اور نہ کوئی بچہ کوئی بھی محفوظ نہیں ہے! اور افسوس کہ جو تحفظ ہمیں اپنے اسلامی ملک پاکستان میں ملنا چاہیے وہ ہمیں باہر کے ملکوں میں ملتا ہے کیوں کہ وہاں پر rules and regulations پر عملدرآمت ہوتا ہے۔اسی لئےوہ بیچاری خاتون بھی یہی سمجھ کے رات کو گھر سے نکل پڑی ہو گی اور اسی لئے اس نے فورا” پولیس سےمدد مانگی۔
لیکن جب تک ہمارے ملک میں قانون سخت نہیں ہو گا، ہر مجرم کو اسکے کئے کی سزا نہیں ملےگی، قانون کے محافظ ادارے اپنا کام صحیح طریقے سے نہیں کریں گے، امیر اور غریب عورت اور مرد کے لئے قانون اور انصاف برابر نہیں ہو گا، عدالتیں آزاد نہیں ہوں گی، پاکستان سے رشوت سفارش اور VIP کلچر کا خاتمہ نہیں ہو گا، اس طرح کے واقعات ہوتے رہیں گے!
اس لئےہم وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کے درندوں کواور اسطرح کی واردات میں ملوث تمام مجرموں کو جلدازجلد گرفتار کرکے سرعام پھانسی دی جائے اوراسطرح عبرت کا نشان بنایا جائےکہ آئندہ کوئی بھی ایسی واردات کرنےکاسوچےبھی نہ!
اگر ابھی بھی عمران خان صاحب نےاورہماری حکومت نےاس پرسنجیدگی سےعملدرآمد نہیں کیا تو ایسی کئی زینب اور کئی حواءکی بیٹیاں اس ملک میں قربان ہوتی رہیں گی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *