Categories
Breaking news

موٹر وے زیادتی، مرکزی ملزم عابد ملہی کو جیل بھیج دیا گیا

Advertisement

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد انسدادِ دہشت گردی کی عدالت لاہور میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے عابد ملہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے کیس کے مرکزی ملزم عابد کو ایک ماہ تک فرار رہنے کے بعد لاہور کے قریب مانگا منڈی سے گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

عابد نے پولیس کے فراہم کردہ نمبر اور فون پر اہلیہ سے رابطہ کیا تھا جب وہ اپنی اہلیہ سے ملنے آیا تو پولیس کے سادہ لباس اہلکاروں نےاسے دھر لیا۔

اس کیس میں شریک دوسرا ملزم شفقت پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے، دونوں ملزمان نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر ڈکیتی کے بعد خاتون سے اس کے بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *