Categories
Breaking news

موٹروے پر مسلم لیگ ن کا قافلہ حادثے کا شکار, کارکنان زخمی

Advertisement

موٹروے  پر مسلم لیگ ن کا قافلہ حادثے کا شکار, کارکنان زخمی

مینار پاکستان جلسے میں شرکت کےلیے جانے والا مسلم لیگ نواز کا قافلہ موٹر وے پر حادثے کا شکار ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں واقع تاریخی مقام مینار پاکستان پاکستان کی نامور اور غیر معروف سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں شرکت کےلیے صوبہ خیبرپختونخوا سے بھی کارکنان شریک…

ذرائع کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان جلسے میں شرکت کےلیے آنے والے مسلم لیگ نواز خیبرپختونخوا کے کارکنان کی گاڑیوں کو موٹروے پر حادثہ پیش آیا ہے۔

گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کے باعث متعدد کارکنان زخمی ہوئے ہیں جبکہ گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کے باعث موٹروے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ مینار پاکستان (گریٹ اقبال پارک) پر پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کی جانب سے جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے جسے 2 بجے دوپہر شروع ہونا تھا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *