Categories
Breaking news

مون سون بارش: وزیرِاعظم کی صوبائی حکومتوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں شدید بارشیں اور سیلابی صورتِ حال کے پیشِ نظر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے این ڈی ایم اے کو صوبائی حکومتوں اور اداروں کی بھرپور معاونت کی ہدایت کی ہے۔

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ نشیبی علاقوں کے عوام کی جان اور مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

کراچی میں بارش کی صورتحال کافی حد تک قابو میں ہے: مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے دعویٰ کیا ہے کہ بارش کے باوجود بھی شہر کی صورتِ حال کافی حد تک قابو میں ہے۔

وزیرِ اعظم نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو پیغام دیا کہ مشکل صورتِ حال میں سندھ حکومت کو وفاق ہر ممکن مدد دے گا۔

شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ منتخب نمائندے متعلقہ اداروں کے ریسکیو اور ریلیف کے کاموں کی مؤثر نگرانی کریں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *