Categories
Breaking news

مونس الہٰی کی عمران خان سے ملاقات، آئندہ کے حوالے سے مشاورت

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

زمان پارک لاہور میں ہونے والی اس ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور دیگر بھی شریک ہوئے۔

مونس الہٰی اور عمران خان کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔

عمران خان 17 دسمبر کو اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کریں گے

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہم تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں، ملک میں بے روزگاری اور غربت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

رہنما ق لیگ مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ ملاقات میں آگے بڑھنے کے راستوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کی ٹیم کے ساتھ مل کر ہمیشہ خوشی ہوئی، فالو اپ میٹنگ جلد ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر جلد الیکشن نہ ہوئے تو ملک میں انتشار ہوگا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 17 دسمبر کو اپنے خطاب میں پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ دوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اراکین قومی اسمبلی اسپیکر کے سامنے کہیں گے کہ ہمارے استعفے قبول کرو۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *