
پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے عثمان بزدار کا استعفیٰ شیئر کردیا۔
مونس الہٰی نے عثمان بزدار کا صوبے کی وزارت سے دیا گیا استعفیٰ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں مونس الہٰی نے کہا کہ یہ لیں رانا صاحب اب اس استعفے کو آپ فریم کروا لیں۔
مونس الہٰی نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کی ایک پرانی ویڈیو بھی شیئر کی ہے ، جس میں وہ کہتے نظر آرہے ہیں کہ چوہدری پرویز الہٰی کو صرف استعفیٰ دکھایا گیا ہے ، میں سمجھتا ہوں انہیں چاہیے تھا کہ کم از کم اس کی فوٹو کاپی ہی دے دیتے۔
رانا ثناء کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہٰی کو چاہیے کہ وہ مونس الہٰی کو بھیجیں اور وہ مطالبہ کریں ان سے کہ ہمیں اس استعفیٰ کی فوٹو کاپی دے دیں۔
واضح رہے کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیرِ اعلی سردار عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کرلیا۔
Table of Contents
عثمان بزدار کا استعفیٰ سیاسی سمجھوتہ ہے، وزیراعظم
عمران خان نے کہا کہ وہ اتوار کو بڑا سرپرائز دیں گے، کپتان کبھی اپنی اسٹریٹجی شیئر نہیں کرتا، عدم اعتماد ملک کے خلاف ایک بہت بڑی بین الاقوامی سازش ہے۔
عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد پنجاب کابینہ بھی تحلیل ہو گئی۔
اس معاملے پر گورنر پنجاب چوہدری سرور نے وزیرِ اعظم عمران خان سے حتمی اجازت بھی لی۔
گورنر پنجاب چوہدری سرور نے نئے قائدِ ایوان (وزیرِ اعلیٰ) کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل (2 اپریل کو) 11 بجے طلب کر لیا۔
استعفے کا متن
عثمان بزدار کی جانب سے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ سے دیے گئے استعفے میں کہا گیا ہے کہ جناب وزیرِ اعظم آپ کا مشکور ہوں، آپ نے اعتماد کر کے وزیرِ اعلیٰ کا عہدہ دیا۔
استعفے کے متن کے مطابق آپ کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہمیشہ کوشش کی، اپنا استعفیٰ پیش کرتا ہوں۔
سردار عثمان بزدار نے اپنے استعفے میں وزیرِ اعظم کو مخاطب کر کے یہ بھی کہا ہے کہ آپ کے ساتھ کھڑا ہوں، آئندہ بھی کھڑا رہوں گا، آپ کی قیادت میں ہمیشہ کام کرنا قابلِ فخر سمجھوں گا۔
قومی خبریں سے مزید
-
مونس الہٰی نے ترین گروپ کو پرویز الہٰی کا اہم پیغام پہنچادیا
رہنما ق لیگ نے نعمان لنگڑیال سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا مائنس بزدار کا مطالبہ پورا ہوگیا ہے۔
-
جہانگیر ترین کی لندن میں اسحاق ڈار سے ملاقات
تحریک انصاف ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین اور ن لیگ کے سینئر رہنما، سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی لندن کے ریسٹورنٹ میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔
-
حماد اظہر نے پی ٹی آئی حکومت کے بڑے اقدامات گنوادیے
وفاقی وزیر حماد اظہر نے تحریک انصاف حکومت کے بڑے بڑے اقدامات گنوادیے۔
-
وزارت اعلیٰ کے لیے نواز شریف نے حمزہ شہباز کے نام کی منظوری دے دی، رانا ثناء اللّٰہ
رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی نے حمزہ شہباز کے نام کی تجویز دی تھی، پنجاب میں متحدہ اپوزیشن کا وزیر اعلیٰ ہوگا۔
-
کے پی بلدیاتی انتخابات: پی ٹی آئی 24 نشستوں پر کامیاب، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی وطن پارٹی کو بھی ایک تحصیل کونسل میں کامیابی ملی۔
-
فارن فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد
اکبر ایس بابر کو کمیٹی رپورٹ پر پی ٹی آئی کا جواب نہ دینے کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی۔
-
بیرسٹر خواجہ نوید احمد کی کتاب کی تقریب رونمائی
سندھ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس بیرسٹر خواجہ نوید احمد کے اہم فیصلوں پر مشتمل کتاب کی تقریب رونمائی پاک امریکن کلچر سینٹر میں منعقد ہوئی۔
-
کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے شہر میں مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔
-
عمران کے خلاف عدم اعتماد کے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، شہبازشریف
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کو شکست ہوچکی، حکومت کو اب بھی مشورہ ہے کہ تاخیری حربے نہ آزمائے۔
-
اسٹیبلشمنٹ نے مجھے 3 پیشکشیں دی تھیں، وزیراعظم عمران خان
ٹی وی انٹرویو کے دوران عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی بات ن لیگ کی ڈس انفارمیشن مہم تھی۔
-
چیئرمین سینٹ انتخاب: قاسم گیلانی کا ہائی کورٹ کے فیصلے پر ردعمل
سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے موجودہ سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے قاسم گیلانی نے چیئرمین سینیٹ انتخاب کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
-
حکومت کی اپوزیشن رہنماؤں پر غداری کے مقدمات قائم کرنے پر مشاورت
وزیراعظم عمران خان کی قانونی ٹیم نے منحرف اور اپوزیشن ارکان کے خلاف غداری کے مقدمات بنانے پر غور کیا ہے۔
-
پی ٹی آئی چھینہ گروپ نے پرویز الہٰی کی حمایت کردی
تحریک انصاف چیھنہ گروپ نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کےلیے پرویز الہٰی کی حمایت کردی ہے۔
-
عثمان بزدار کا استعفیٰ سیاسی سمجھوتہ ہے، وزیراعظم
عمران خان نے کہا کہ وہ اتوار کو بڑا سرپرائز دیں گے، کپتان کبھی اپنی اسٹریٹجی شیئر نہیں کرتا، عدم اعتماد ملک کے خلاف ایک بہت بڑی بین الاقوامی سازش ہے۔
-
وزیر اعظم عمران خان کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے، فواد چوہدری
وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہباز شریف گھر بیٹھے ہی وزیر اعظم بن گئے ہیں، شہباز شریف کے خواب کرچی کرچی ہونے جا رہے ہیں۔
-
سیاسی میچ اب آخری اوور تک چلاگیا ہے، عامر ڈوگر
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ سیاسی میچ اب آخری اوور تک چلاگیا ہے۔