
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کے ترجمان عمران گورایہ نے کہا ہے کہ مونس الہٰی قبضہ شدہ اقتدار ہاتھ سے جانے پر بوکھلا گئے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کے ترجمان نے یہ بات مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہی ہے۔
عمران گورایہ نے مزید کہا کہ پنجاب کے خزانے میں 500 ارب کی نقب لگانے کا حساب اب دینا ہو گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحریکِ انصاف اور اس کے حواری مونس الہٰی آئین اور قانون سے کھلواڑ بند کر دیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
کوئٹہ میں دستی بم دھماکا، بچہ اور خاتون زخمی
بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں سبزل روڈ کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں بچہ اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔۔
-
ترک بحریہ کے جہاز برگازادہ کی کراچی بندرگاہ آمد
ترک بحریہ کا جہاز برگازادہ کراچی بندرگاہ پہنچ گیا جہاں پاک بحریہ کے حکام اور ترکیہ کے سفارتی عملے نے جہاز کا استقبال کیا۔
-
پرویز الہٰی اب شاید ریورس گیئر لگا لیں: خواجہ آصف
وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مجھےگاڑی میں بٹھا کر پرویز الہٰی نے کہا کہ تمہارا نواز شریف سے اچھا تعلق ہے، آج ہی فون کرنا اور کہنا ہم سے ماضی میں بہت لغزشیں ہوئیں، یہ صبح پی ٹی آئی میں چلے گئے اور کہتے ہیں کہ مجھے جنرل باجوہ نے کہا تھا، یہ اب کہیں اور چلے جائیں گے، شاید ریورس گیئر لگا لیں۔
-
پی ٹی آئی کی نئی حکمتِ عملی سامنے آ گئی
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے 28 دسمبر کو اجلاس بلانے کی نئی حکمتِ عملی سامنے آ گئی۔
-
کون ہے جو چاہتا ہے پاکستان میں انتخابات نہ ہوں، فرخ حبیب
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کون ہے جو چاہتا ہے کہ پاکستان میں انتخابات نہ ہوں، ملک کو آئین و قانون کے مطابق نہیں چلائیں گے تو ملک آگے کیسے بڑھے گا۔
-
قائدِاعظم کا یومِ ولادت: ڈی جی رینجرز سندھ کی مزارِ قائد پر حاضری
ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل اظہروقاص نے قائداعظم کے یومِ ولادت پر مزارِ قائد پرحاضری دی۔
-
جرمن قونصل جنرل کی کرسمس کی مبارکباد
پاکستان میں جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دی ہے۔
-
کراچی: امارات جانیوالے کنٹینر سے 240000 نشہ آور گولیاں برآمد
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی پورٹ کے پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کارروائی کی ہے۔
-
تمام نااہل ایک اہل کو نااہل کرانے میں لگے ہیں: شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تمام نااہل ایک اہل کو نااہل کرانے میں لگے ہوئے ہیں، جن کے عزائم منفی ہیں وہ ناکام ہوں گے۔
-
کراچی: بلدیہ ٹاؤن کے گھر میں گیس کا دھماکا، میاں، بیوی اور 3 بچے زخمی
کراچی غربی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں گھر میں گیس کے دھماکے کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کے 3 کم سن بچے زخمی ہو گئے۔
-
کراچی: گلستانِ جوہر میں کینیڈین خاتون کی ہلاکت، مقدمہ تاحال درج نہ ہو سکا
کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں پرفیوم چوک پر گولی لگنے سے کینیڈین خاتون کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج نہ ہو سکا۔
-
ژوب: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد ہلاک، سپاہی شہید
بلوچستان کے علاقے ژوب میں خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
-
قائدِ اعظم کا یوم ولادت: وزارائے اعلیٰ پنجاب و بلوچستان کا پیغام
بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے یومِ ولادت پر وزارائے اعلیٰ پنجاب و بلوچستان نے پیغام جاری کیا ہے۔
-
عمران خان نے ارکانِ قومی اسمبلی کو بدھ کو طلب کر لیا
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے تمام ارکانِ قومی اسمبلی کو 28 دسمبر کو اسلام آباد طلب کر لیا۔
-
بلوچستان: کئی علاقوں کا درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے کم، الرٹ جاری
محکمۂ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے شمالیٔ بلوچستان کے لیے موسم خراب ہونے کا الرٹ جاری کر دیا جہاں کئی علاقوں کا درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے بھی کم ہے۔
-
معاشی بحران کیساتھ دہشتگردی کی نئی لہر کا بھی سامنا ہے: مراد علی شاہ
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شدید معاشی بحران کے ساتھ ملک کو دہشت گردی کی نئی لہر کا بھی سامنا ہے، ہم متحد ہو کر اس بحران سے ملک کو نکالیں گے۔