Categories
Breaking news

مولانا یاسین ظفر نے وائرل ہونے والی ویڈیو کی وضاحت کردی

مولانا یاسین ظفر نے گزشتہ روز وائرل ہونے والی ویڈیو کی وضاحت کردی۔

ویڈیو کی وضاحت کرتے ہوئے مولانا یاسین ظفر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے دوست کو صرف چاند کے اعلان میں تاخیر کی وجوہات بتائی تھیں۔

رویت ہلال کمیٹی کا فیصلہ درست تھا، روزے کے قضا كى ضرورت نہیں، طاہر اشرفی

طاہر اشرفی نے کہا کہ پورى قوم حتى كہ فيصلے كو غلط كہنے والوں نے بهى عيد منائی، فيصلے كے مخالفين نےشرعا فيصلہ تسليم كيا سياسى طور پر نہیں کیا۔

واضح رہے کہ رویت ہلال کمیٹی کی پریس کانفرنس سے قبل مولانا یاسین کی ٹیلی فون پر چاند سے متعلق بات کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے چاند کے اعلان پر قوم حیران رہ گئی، کئی افراد یقین کرنے کو تیار نہیں تھے، جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رکن مولانا یاسین ظفرکی ویڈیو نے معاملہ مزید پیچیدہ کردیا۔

شرعی طور پر ایک روزہ کی قضا کرلینی چاہیے، راغب نعیمی

راغب نعیمی کا کہنا ہے کہ 1967 میں جمعہ کو عید آنے کی وجہ سے رویت ہلال سے جمعرات کو عید کروائی گئی تھی۔

دوسری طرف مفتی منیب نے بھی لوگوں سےقضا روزہ رکھنے کا کہہ دیا اور معتکفین کو ایک روز کا قضا اعتکاف کرنے کی تلقین بھی کی۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ میں خود بھی جمعے کو قضا روزہ رکھوں گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *