Categories
Breaking news

مولانا پیر بھائی ہیں، دعوت دیتے تو ریلی میں شریک ہوتا: شیخ رشید

Advertisement

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمٰن میرے پیر بھائی ہیں، دعوت دیتے تو اسرائیل مردہ باد ریلی میں ضرور شریک ہوتا اس سےخطاب بھی کرتا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس اہمیت اختیار کر جائے گا اور پاناما 2 بن جائے گا۔

وزیرِداخلہ نے کہا کہ میرا مشورہ ہے کہ مریم نواز فارن فنڈنگ کیس پڑھ لیں، مریم صاحبہ کے لیے مشکل وقت ہے، مزید املاک سامنے آئیں گی، اگر اپوزیشن تعاون کرے گی تو ہم بھی کریں گے۔

مولانا کو اس بار بھی دھوکا دیا جا رہا ہے: شیخ رشید

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمٰن کو پچھلی دفعہ بھی سیاستدانوں نے دھوکا دیا، اس بار بھی مولانا کو دھوکا دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے پہلے بھی ہاتھ ہوا، اب بھی ہو گا، وہ سب سے زیادہ خسارے میں رہنے والی سیاسی شخصیت ہوں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں اپنی ذمے داریوں میں کسی کو مداخلت نہیں کرنے دوں گا، بطور وزیرِ داخلہ میں اپنی ذمے داریاں پوری کروں گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم میری بھائی تنظیم ہے، اس سے ہمیشہ اچھا تعلق رہا ہے، ہم نے نادرا کو لوگوں کے معیار کے مطابق بنانا ہے۔

وزیرِ داخلہ نے کہا کہ قومی شناختی کارڈ صرف پاکستانی کو ہی ملے گا، اپوزیشن اگر اسی طرح تعاون کرے گی تو لانگ مارچ کی بھی اجازت دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں اپنے سے بڑا کام نہیں کرتا، نیب میرے ماتحت نہیں، کراچی کو سیف سٹی بنانے جا رہے ہیں، رینجرز پورے شہر میں کیمرے لگانا چاہتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں کسی کا کام نہیں کرتا، اپنی وزارت میں مداخلت نہیں کرنے دیتا، نیب جانے اور مرادعلی شاہ جانیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *