Categories
Breaking news

مولانا فضل الرحمٰن کے سمدھی حاجی غلام علی گورنر خیبر پختونخوا تعینات، سمری پر دستخط

حاجی غلام علی—فائل فوٹو
حاجی غلام علی—فائل فوٹو

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے حاجی غلام علی کی بطور گورنر خیبر پختون خوا تعیناتی کر دی۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حاجی غلام علی کی بطور گورنر خیبر پختون خوا تعیناتی کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حاجی غلام علی کی بطور گورنر کے پی ایڈوائس صدرمملکت کو بھیجی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

صدرِ مملکت نے یہ تعیناتی آئین کے آرٹیکل 101 کے تحت وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر کی ہے۔

حاجی غلام علی کا تعلق جمعیت علمائے اسلام ف سے ہے،وہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے سمدھی بھی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *