
جے یو آئی ف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے کیس کی سماعت فل کورٹ کرے۔
حکمراں جماعت کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ہمیں ملک کی اکانومی ٹھیک کرنے دی جائے، ہم اتفاقِ رائے رکھتے ہیں کہ ملکی معیشت کو ٹھیک کیا جائے۔
فضل الرحمٰن نے کہا کہ عوام اور عوامی نمائندوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے، اگر آپ مجھ سے توقع رکھتے ہیں کہ میں کوئی مشکل پیدا نہ کروں تو میری بھی آپ سے یہی توقع ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس بینچ سے انصاف کی توقع نظر نہیں آ رہی، ہم کہتے ہیں کہ اس کیس کو فل کورٹ سنے، جتنی اجتماعیت ہوگی اتنی ہی ہمیں امید ہوگی کہ فیصلہ میرٹ پر ہوگا۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہم کیوں اپنے ملک میں اجنبی لگ رہے ہیں، ملک سے ہماری وفاداری ہے، اداروں کو اپنے کردار کو جانچنا ہوگا، اپنی کمزوری کی خود اصلاح کریں، سب کو خود احتسابی کی ضرورت ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ ہم مریم نواز کی تمام گفتگو کو سپورٹ کرتے ہیں، مریم نواز نے جو ماضی بیان کیا ہے وہ قوم کے لیے اچھا مواد ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
کراچی، موسلادھار بارشوں کے سبب سڑکوں سمیت اہم عمارتیں بھی زیرِ آب
شہرِ قائد کراچی میں گزشتہ دن شروع ہونے والی موسلادھار بارش کے سبب سڑکوں سمیت اہم عمارتیں بھی زیرِ آب آ گئی ہیں۔
-
عمران خان سیاسی شکست کو عدلیہ کے ذریعے بچانا چاہتے ہیں: احسن اقبال
پی ٹی آئی کے کسی پرمقدمہ بنے تو 24 گھنٹے میں ضمانت ہو جاتی ہے، قانون کا اطلاق مسلم لیگ ن پر ہوتا ہے پی ٹی آئی پر نہیں۔
-
حمزہ شہباز، گورنر پنجاب اور ڈپٹی اسپیکر کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، گورنر پنجاب اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔
-
مریم نواز ضمانت پر ہیں اور ججز پر حملے کر رہی ہیں: شیریں مزاری
پی ٹی آئی کی رہنما، سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ مریم نواز جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں بول سکتیں، وہ ضمانت پر ہیں اور ججز پر حملے کر رہی ہیں۔
-
ایک مجرمہ نے پریس کانفرنس کی سربراہی کی اور سپریم کورٹ پر حملہ کیا: فواد چوہدری
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایک مجرمہ نے پریس کانفرنس کی سربراہی کی اور سپریم کورٹ پر حملہ کیا۔
-
ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف درخواست کی سماعت، لطیف آفریدی کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی جس میں شامل ہیں۔
-
حکمراں اتحاد نے فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کر دیا
حکمراں اتحاد کی جانب سپریم کورٹ آف پاکستان سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے کیس میں فل کورٹ بنائے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
-
3 افراد اس ملک کی قسمت کا فیصلہ نہیں کر سکتے: بلاول بھٹو زرداری
وزیرِ خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس ملک کی جمہوری جماعتوں کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہمیں فل کورٹ چاہیے، 3 افراد اس ملک کی قسمت کا فیصلہ نہیں کر سکتے۔
-
سندھ میں گاڑیوں کی غیر قانونی نمبر پلیٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن نے کراچی اور صوبے کے تمام اضلاع میں مختلف گاڑیوں کی غیر قانونی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
-
کراچی: بارش کے بعد کن سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت میں اب بھی مشکلات؟
کراچی میں گزشتہ روز کی شدید بارشوں کے بعد شہر کی بیشتر سڑکیں آج بھی آمد و رفت کے لیے بند ہیں یا وہاں سے شہریوں کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
-
عمران خان اور اسد عمر کیخلاف ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کیس، سماعت ملتوی
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کے خلاف ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کر دی۔
-
کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری
کل شام یا رات تک کراچی حیدرآباد، ٹھٹھہ سجاول اور دادو میں بارش کا امکان جبکہ کل بارش کی شدت معتدل رہے گی۔
-
وزیرِاعلیٰ بننے کے بعد حمزہ شہباز کو کام کرنے نہیں دیا گیا: مریم نواز
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جب سے حمزہ شہباز وزیرِ اعلیٰ بنے ہیں انہیں کام نہیں کرنے دیا گیا۔
-
گورنراسٹیٹ بینک کی تعیناتی، 6 نام وزیرِ اعظم کو بھجوا دیے گئے
وزارتِ خزانہ نےگورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کے لیے 6 نام وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ کو بھجوا دیے ہیں۔