Categories
Breaking news

مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے آنے والے دنوں سے متعلق خطرناک پیش گوئی کردی 

مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے آنے والے دنوں سے متعلق خطرناک پیش گوئی کردی 

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ اورجمعیت علمائےاسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ جنوری کے آخر یا فروری کے آغاز میں اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا جائے گا جس کے بعد نا جائز حکومت کو مزید چلنے نہیں دیا جائے گا ،ہم ایسی پارلیمنٹ پر اعتبار کرنے کو تیارنہیں،ہم اس ناجائزحکومت کاخاتمہ کرکے دم لیں گے،اُنہوں نےخبر دارکیاکہ اس نا جائزحکومت کے لیے جو دھاندلی کی گئی مجھے خطرہ ہے کہ اب اسٹیبلشمنٹ اور عوام مد مقابل نہ آجائیں،اب عوام کو اسلام آباد آنے کا راستہ دینا ہو گا،اب ہمیں انٹر نیشنل اسٹیبلشمنٹ کی غلامی سےنکالناہوگا،اگرادارےایک دوسرے کے مد مقابل آتے ہیں تو پھر قومی یکجہتی کبھی برقرار نہیں رہتی ، آنے والےدنوں میں اَنارکی دیکھ رہا ہوں،ہمیں اَنارکی کی طرف جانےسےپہلےحالات سنبھال لیناچاہیے،عوام کےزخم گہرےہوتےجا رہے اور ناراضگی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ،ہمیں قوم کی طرح رہنا چاہیے ،پاکستان ہے تو سب ہے ،یہ ادارے ،فوج ،عدلیہ ،پارلیمان اسی عوام میں سے بنتے ہیں ۔

Advertisement

زندہ دلان لاہورآج پی ڈی ایم کی منفی سیاست کومستردکردینگے، وزیراعلیٰ پنجاب

پی ڈی ایم کے مینار پاکستان لاہور جلسے میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فقید المثال اجتماع پرپی ڈی ایم کی جماعتوں اور عوام کومبارکبادپیش کرتاہوں،پچھلے سال لاہور کی شاہراہوں سے ہمارا آزادی مارچ گزررہا تھا،آپ نے ساری رات ہمارے استقبال میں کھڑے ہو کر گزاری تھی،ہم اس لیےآئےہیں کہ قوم بن کر پاکستان کا مستقبل بچائیں،آزادی کےجذبہ کے ساتھ ملک کو بچانا ہے، ترقی دینا ہے،آج غریب بیروزگارہے،منہگائی نےعوام کی کمرتوڑ دی ہے،قوت خرید ختم کردی ہے،عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالا جاتا ہے تو قومی یکجہتی برقرار نہیں رہ سکتی،پاکستان میں ناجائزحکومت مسلط ہے،ناجائز حکومت کیلئے دھاندلی کی گئی تھی،ہم کشمیریوں کو آزادی نہیں دلا سکے، کشمیر کو تین حصوں پر تقسیم کا فارمولا مودی نے الیکشن سے پہلے دیا تھا،عمران نے مودی کی کامیابی کے لیے دعائیں کیں،73 سال تک بھارت کشمیر کو ہڑپ کرنے کی جرات نہیں کر سکا تھا،آج بھارت نے کشمیر کو ہڑپ کر لیا ہے،عمران خان نے کشمیر کا سودا کردیا ہے، کشمیر بھارت کو بیچ دیا ہے ،عمران کی حکومت نے پاکستان کو اتنا کمزور کردیا کہ ہم کشمیر کا تحفظ نہیں کرسکے،سٹیٹ بینک کے مطابق تاریخ میں پہلی بار بجٹ زیرو سےبھی نیچےچلاگیاہے،معیشت کی ابتری نےغریب کی کمرتوڑدی ہے،نوجوانوں کو سبز باغ دکھانےوالوں نےبےروزگارکردیاہے،ادارے کھوکھلے اور دیوالیہ ہو چکے ہیں،ملک چل نہیں رہا، حکومت نااہل اور ناجائز ہے،اس حکومت کو ہٹانے کے لیے جنات اور فرشتوں نے نہیں عوام نےکردار ادا کرنا ہے۔

24گھنٹوں میں کورونا سے مزید 72 اموات ،3 ہزار 369 نئے کیسز رپورٹ

انہوں نے پی ڈی ایم کے متفقہ نقات بتاتے ہوئے کہا کہ سربراہی اجلاس میں ہم سب کا اس بات پر اتفاق ہو چکا ہے کہ آئین ،اسلامی ،جمہوری ،پارلیمانی اور وفاقی حکومت کا تحفظ کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے ،پارلیمنٹ کی خود مختاری کو یرغمال نہیں بننے دیا جائے گا ،اسٹیبلشمنٹ اور خفیہ اداروں کے سیاسی کردار کو ختم کیا جائے گا ،آزاد عدلیہ ،شفاف انتخابات ،انسانی حقوق کے تحفظ ،اٹھارویں ترمیم کے تحفظ ،مقامی حکومتوں کا قیام ،میڈ یا کی آزادی کا تحفظ ،انتہا پسندی اوردہشت گردی کا خاتمہ اور مہنگائی ختم کرنے کا ہنگامی پلان بنا یا جائے گا ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس نا جائز حکومت سے پاکستان کا ہر طبقہ تنگ آچکا ہے ، ہم غلام بننے کے لیے پیدا نہیں ہوئے، آزادی کے جذبے کے ساتھ ہم نے اس ملک کو بچانا ہے، ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگ پریشان ہیں، اگر ہم نے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والوں کو مطمئن کرنا ہے تو آئیں انقلاب برپا کریں۔

پشاور کے مزید4 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن لگا دیاگیا

مزید :

اہم خبریںقومیBreaking News

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *