Categories
Breaking news

مولانا فضل الرحمان غیرملکیوں سے پیسے لیتے رہے ہیں، فرخ حبیب

Advertisement
مولانا فضل الرحمان غیرملکیوں سے پیسے لیتے رہے ہیں، فرخ حبیب

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ہر سینیٹ کے الیکشن میں خرید و فروخت ہوتی تھی،مولانا فضل الرحمان غیرملکیوں سے پیسے لیتے رہے ہیں۔

اسلام آباد میں فرخ حبیب اورعالیہ حمزہ نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کی، فرخ حبیب نے کہا کہ علی حیدرگیلانی کی خرید و فروخت سے متعلق وڈیو سامنے آئی، مولانا فضل الرحمان غیرملکیوں سے پیسے لیتے رہے ہیں، یوسف رضا گیلانی نے تو پاکستان کے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔

مولانا عبدالغفور حیدری کون ہیں؟

پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےعہدے کےلئے نامزد امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری کا شمار بلوچستان کے ممتاز مذہبی اور سیاسی رہنماوں میں ہوتا ہے، وہ اس وقت جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل کےعہدے پر فائز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گیلانی صاحب جتنا بھی شور مچائیں، آپ بھی کوئی قطری خط لے آئیں، آپ نے نظام کو داغدار کیا ہے، آپ کو تو جواب دینا پڑے گا، مریم صفدر بچوں کی طرح آنسو بہاتی پھر رہی ہیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ گیلانی کو سینیٹ میں اہل اور نااہل کرانے والے یہی لوگ ہیں، مریم نے کہا تھا کہ پیسے نہیں ٹکٹ چلی ہے، اب مریم صفدر بتائیں کہ وہ ٹکٹ کہاں چلی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *