Categories
Breaking news

مولانا فضل الرحمان جلسے میں اہم اعلان کریں گے، مریم نواز

Advertisement

مولانا فضل الرحمان جلسے میں اہم اعلان کریں گے، مریم نواز

حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریکٹ مومنٹ(پی ڈی ایم) کا فیصلہ کن معرکہ آج لاہورمیں ہوگا جس کیلئے اپوزیشن اتحاد نے گریٹر اقبال پارک میں پنڈال سجا لیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان جلسے میں اہم اعلان کریں گے۔عوام ملک کی خاطر باہر نکلیں۔

مریم نواز نے کہا پی ڈی ایم کی کال پر عوام نہیں بلکہ عوام کی کال پر پی ڈی ایم نکلی ہے۔ حکومت جانے والی ہے۔

اسٹیج کیلئے کنٹینر مینار پاکستان پہنچا دیئے گئے ہیں۔ ساوَنڈ سسٹم اور کرسیاں بھی پہنچا دی گئی ہیں۔ لاہور کی انتظامیہ نے جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ پی ڈی ایم جماعتوں کے کارکن بھی جھنڈے تھامے جلسہ گاہ میں موجود ہیں۔

قائدین کیلئے80 فٹ لمبا اور بیس فٹ چوڑا اسٹیج تیارکیا گیا ہے۔ پنڈال میں کارکنان کے لیے بڑی تعداد میں کرسیاں جبکہ لائیٹس اور جنریٹر بھی لگا دیئےگئے ہیں۔

پیپلزپارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو کیلئے بم پروف کنٹینر تیار کیا ہے۔ پنڈال کی سیکیورٹی کی ذمہ داری جمیعت علمائے اسلام کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کے ذمے ہے۔

Advertisement

منتظمین نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ قومی شناختی کارڈ اور موسم کی شدت سے بچنے کیلئے گرم کپڑے ہمراہ رکھیں۔ توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ سے اجتناب کریں۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نوازکا کہنا ہے آج ہرحال میں مینار پاکستان پر جلسہ ہوگا۔ جتنی مرضی رکاوٹیں کھڑی کرلیں، عوام ضرور باہر آئیں گے۔

گریٹر اقبال پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم اب عمران خان کو این آراو نہیں دے گی۔

پولیس کی جانب سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو کو تھریٹ الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔
الرٹ کے مطابق پی ڈی ایم سے منسلک سینئر سیاسی قیادت کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ نیکٹا نے ہدایت کی ہے کہ سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر اور سخت بنایا جائے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *