لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف عالم دین و خطیب مولانا طارق جمیل بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ان کی گزشتہ کچھ ایام سے طبیعت ناساز تھی جس کے باعث انہوں نے کورونا ٹیسٹ کرایا جس کا نتیجہ مثبت آگیا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد ہسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنے تمام محبین سے خصوصی دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
السلام علیکم ورحمة الله
گذشتہ کچھ ایام سے طبعیت ناساز تھی، ٹیسٹ کروانے پر کورونا پازیٹو آیا ہے ،
زندہ دلان لاہورآج پی ڈی ایم کی منفی سیاست کومستردکردینگے، وزیراعلیٰ پنجاب
اطبّاء کے مشورے سے ہسپتال داخل ہو گیا ہوں، تمام محبین سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔#tariqjamil
— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) December 13, 2020
خیال رہے کہ اس وقت پاکستان کورونا کی دوسری لہر کی لپیٹ میں ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا کے تین ہزار 369 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد اب تک کے کیسز کی مجموعی تعداد چار لاکھ 38 ہزار 425 ہوگئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کی وجہ سے 72 زندگیوں کے چراغ گل ہوئے۔
24گھنٹوں میں کورونا سے مزید 72 اموات ،3 ہزار 369 نئے کیسز رپورٹ
Assalāmu 'Alaikum, since last few days I was not feeling well. On getting tested for COVID, it came positive. I have…
Posted by Tariq Jamil on Sunday, December 13, 2020