Categories
Breaking news

مولانا طارق جمیل جس لڑکی سے ہاتھ ملا رہے وہ دراصل کون ہے؟ بڑی حقیقت سب کے سامنے آگئی

Advertisement
Advertisement

مولانا طارق جمیل سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک لڑکی سے ہاتھ ملا رہے ہیں اور ایک لڑکی ساتھ بیٹھی ہے۔

جس کے بعد مولانا طارق جمیل کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سینئر صحافی اعزاز سید نے بھی تنقید کی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اعزاز سید کا کہنا تھا کہ ’’ مجھے مولوی طارق جمیل کے اس لڑکی سے ہاتھ ملانے پر کوئی اعتراض نہیں۔ اعتراض صرف اس بات پر ہے کہ یہ مولوی جو تبلیغ کرتا ہے کام اس سے بالکل الٹ کرتا ہے۔ لوگوں کو ایسے کرداروں کی اصلیت جاننا چاہیے اور ان کی پیروی سے گریز کرنا چاہیے ‘‘۔

اعزاز سید کی جانب سے مولانا طارق جمیل کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس کے بعد سینئر صحافی انصار عباسی میدان میں آگئے اور اعزاز سید کو اصلیت سے آگاہ کر دیا۔

اعزاز سید کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے انصار عباسی کا کہنا تھا کہ ’’اعزاز سید صاحب مجھے بتایا گیا ہے کہ مولانا جن سے ہاتھ ملا رہے ہیں وہ ایک خواجہ سرا ہیں جو ماضی کو چھوڑ کر اب ماشااللہ تبلیغی جماعت کے ساتھ وابستہ ہے۔ مجھے امید ہے آپ تحقیق کر کے معلوم کر کے ٹویٹ کریں گے کہ درست بات کیا ہے؟؟؟

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *