Categories
Breaking news

مولانا اجمل قادری کا نواز شریف دور میں اسرائیل کا دورہ ، وفد میں کون شامل تھا؟ تہلکہ خیز انکشافات، تصاویر جاری

Advertisement

مولانا اجمل قادری کا نواز شریف دور میں اسرائیل کا دورہ ، وفد میں کون شامل تھا؟ تہلکہ خیز انکشافات، تصاویر جاری

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مولانا اجمل قادری نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 1998 میں نواز شریف کے دور حکومت میں اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔ ان کے وفد میں آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سردار عبدالقیوم سمیت دیگر لوگ شامل تھے۔

نواز شریف دور میں اسرائیل کا دورہ کرنے والے مولانا اجمل قادری نے سوشل میڈیا پر اپنے اس دورے کی تصاویر جاری کی ہیں۔ ان میں سے ایک تصویر میں انہیں اس وقت کے فلسطینی صدر یاسر عرفات کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک تصویر میں وہ قبۃ الصخرا کے قریب نظر آرہے ہیں جبکہ ایک تصویر میں وہ کسی کانفرنس میں شریک ہیں۔

سعودی ولی عہد کو کورونا ویکسین لگادی گئی

نجی ٹی وی سما سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا اجمل قادری نے دعوٰی کیا کہ جب وہ اسرائیل جا رہے تھے تو وزارت خارجہ کے لوگوں کے علم میں یہ بات تھی اور انہوں نے اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کو بھی آگاہ کیا۔ اس وقت وزیر خارجہ سرتاج عزیز تھے انہیں بھی بتایا گیا ہوگا کہ ہم اسرائیل جا رہے تھے۔

مولانا اجمل قادری کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان سے اردن اور پھر وہاں سے مغربی کنارہ کراس کرکے غزہ گئے۔ وہ دو دن یاسر عرفات کے مہمان رہے اور اس کے بعد اسرائیلی دارالحکومت یروشلم کے ایک ہوٹل میں چار راتیں گزاریں، انہیں وہاں صدارتی سوئیٹ دیا گیا تھا۔

بہاولپور: چڑیا گھر میں 7 نایاب ہرن پراسرار طور پر ہلاک

Advertisement

مولانا اجمل قادری نے دعویٰ کیا کہ ان کے ساتھ وفد میں جو لوگ شامل تھے ان میں سے بعض لوگوں کا انتقال ہوگیا ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم بھی وفد میں شامل تھے جبکہ اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری سعید مہدی اسرائیل میں اہم ملاقاتیں طے کرتے تھے۔

From the archives, my visit to Israel and Palestine. pic.twitter.com/FJRPk3kCNP

— Maulana Muhammad Ajmal Qadri (@AjmalQadrijui) December 26, 2020

وزیراعظم آج چکوال میں15 ارب کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، فردوس عاشق اعوان

مزید :

Breaking Newsقومیعلاقائیپنجابلاہور

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *