Categories
Breaking news

مولانا اجمل قادری نے اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ نوازشریف دور میں اسرائیل کا دورہ کیا تھا

Advertisement

مولانا اجمل قادری

مرکزی جمیعت علمائے اسلام کے رہنما مولانا اجمل قادری نے اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نوازشریف دور میں اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے گزشتہ دور حکومت میں ایک وفد نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔

Advertisement

مولانا اجمل قادری نے بتایا کہ ہماری اسرائیل کے وزارت خارجہ کے لوگوں اور کابینہ کے وزراء سے ملاقاتیں بھی ہوئیں، ملاقات کرنے کیلئے وہ ہمارے ہوٹل میں آئے تھے۔

مولانا اجمل قادری کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی وزارت خارجہ عہدیداران سے تجارت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا، اسرائیلی چاہتے تھے سیاسی و سفارتی تعلقات کو فسلطین کے ساتھ مشروط نہ کیا جائے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *