Categories
Breaking news

موسم گرما کی آمد،ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اسپین سمیت یورپی ملکوں میں گھڑیا ں ایک گھنٹہ آگے کردی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)اسپین سمیت بہت سے یورپی ملکوں میں ہفتہ 27مارچ اور اتوار 28مارچ کی درمیانی شب مغربی یورپ میں موسم گرماکے معیاری وقت کا آغاز ہوجائے گا اور رات دو بجے تمام گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی جائیں گی۔یعنی جب رات دو بجیں گے تو اس وقت تین بج جائیں گے۔
بنیادی طور پر یہ نظام گرمیوں میں دن کی روشنی کو زیادہ استعمال کر سکنے کے لیے متعارف کرایا گیا تھا اور ہر سال گھڑیوں کو پہلے آگے اور پھر پیچھے مارچ اور اکتوبر کے آخری ویک اینڈز پر ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات کو تین بجے کیا جاتا ہے۔
مارچ کے آخری اتوار کا دورانیہ صرف 23 گھنٹے ہوتا ہے لیکن 24 گھنٹے گنا جاتا ہے، اسی طرح جیسے اکتوبر کے آخری اتوار کا دورانیہ 25 گھنٹے ہوتا ہے لیکن 24 گھنٹے گنا جاتا ہے۔ سماجی طور پر بہت سے یورپی شہریوں کا کہنا ہے کہ اس نظام کے تحت گرمیوں یا سردیوں کے کسی بھی دن کی طوالت پر کوئی فرق نہیں پڑتا، اور جس ایک گھنٹے سے وہ مارچ کے آخری اتوار کو سحری کے وقت محروم کر دیے جاتے ہیں، وہ انہیں سات ماہ بعد اکتوبر کے آخری اتوار کو واپس کر دیا جاتا ہے۔
معیاری وقت میں تبدیلی کا یہ نظام جرمنی میں 1980ء میں متعارف کرایا گیا تھا اور اس کا مقصد گرمیوں میں سورج کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا اور توانائی کے ذرائع کو بہتر طور پر استعمال کرنا تھا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *