Categories
Breaking news

موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع پرغور

موسم سرما پنجاب میں اسکولوں کی موسم سرما تعطیلات میں 20 جنوری تک توسیع کا امکان ہے۔

سردی کی شدت میں اضافے کے باعث محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب اسکولوں کی موسم سرما کی چھٹیاں20 جنوری تک بڑھانے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب اسکولوں کی موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے ایک دو روز میں حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے اسکولوں میں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.