Categories
Breaking news

مورخ لکھے گا نیازی آئے، تباہی کی اور چلے گئے، شازیہ مری

Advertisement
مورخ لکھے گا نیازی آیا، تباہی کی اور چلے گئے، شازیہ مری

سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ مورخ لکھے گا نیازی آئے، تباہی کی اور چلے گئے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ نیازی صاحب، آپ کی حکومت آچکی ہے ایک کروڑ نوجوانوں کو ملازمتیں دو۔

انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت دم توڑ چکی ہے، کاروباری حلقے بھی پریشان ہیں، ایسے حالات پر مورخ لکھے گا کہ نیازی آئے، تباہی کی اور چلے گئے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ سرکار منہگائی سے غریبوں کو پامال کر رہی ہے ،غریب میں آٹا، گھی اور دال کی خریداری کی سکت نہیں رہی۔

اُن کا کہنا تھا کہ غریب کھانسی اور بخار کی دوائی خرید نہیں سکتا، صحت کارڈ اس کے کسی کام کا نہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *