Categories
Breaking news

مودی کے دورہ سری نگر پر ریاست کے دونوں اطراف یوم سیاہ منائیں گے، تنویر الیاس

مودی کے دورہ سری نگر پر ریاست کے دونوں اطراف یوم سیاہ منائیں گے، تنویر الیاس

آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ سری نگر پر ریاست کے دونوں اطراف یوم سیاہ منائیں گے۔

ایک بیان میں سردار تنویر الیاس نے کہا کہ کشمیری جو قربانیاں دے رہے اس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے تمام شہروں میں بھارت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی قیادت نے پورے خطے کا امن داؤ پر لگایا ہوا ہے۔

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم کی مقبوضہ جموں کشمیر آمد پر آزاد کشمیر میں آزادی چوک پر دھرنا دیا جارہا ہے، پاسبان حریت کے زیراہتمام دھرنے کے شرکاء کی جانب سے بھارتی وزیراعظم کے خلاف نعرے لگائے جارہے ہیں۔

پاسبان حریت کا کہنا ہے کہ احتجاجی دھرنا سحری سے شروع ہوا جو دن بھر جاری رہے گا، دھرنے میں شریک مظاہرین نے سیاہ پرچم اٹھا رکھے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.