Categories
Breaking news

منی لانڈرنگ کیس ، شہباز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست

Advertisement
منی لانڈرنگ کیس ، شہباز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست

منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف نے عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست دائرکردی۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں تین ہفتوں کی توسیع کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں کہا گیا کہ ڈاکٹروں نے انہیں مزید تین ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

شہباز شریف نے حاضری سے استثنا کے لیے بھی ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی۔

درخواست پر جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کل سماعت کرے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *