Categories
Breaking news

منی لانڈرنگ اور کرپشن کا جھوٹا واویلا کر کے ملک کو بلیک لسٹ ہونے کے دہانے پرپہنچا دیا، بلاول بھٹو

 منی لانڈرنگ اور کرپشن کا جھوٹا واویلا کر کے ملک کو بلیک لسٹ ہونے کے دہانے پرپہنچا دیا، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زراری نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف عمران خان کی مہم قوم کے ساتھ ایک فراڈ ہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے حکومت کی ناقص معاشی منصوبہ بندی پر تنقید کرتے ہوءے کہا کہ حکومت کی یہ تبدیلی نہیں بلکہ تباہی ہے۔ منی لانڈرنگ اور کرپشن کا جھوٹا واویلا کر کے ملک کو…

انہوں نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ دار کیسے بھروسہ کریں گے کیونکہ عمران خان خود پاکستان کو کرپشن کا گڑھ ثابت کرتے رہے ہیں۔ کمبوڈیا، گھانا اور زمبابوے جیسے پسماندہ ممالک کے ہمراہ پاکستان بھی فیٹف گرے لسٹ سے نہ نکل سکا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے جو حکمت عملی بنائی تھی اگر اس پر عمل کیا جاتا تو فائدہ ہوتا۔ پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت نے ملک کو یورپی یونین سے جی ایس پی پلس کا درجہ دلوایا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جی ایس پی پلس درجے کو بھی داؤ پر لگا دیا۔ کرپشن کے خلاف عمران خان کی مہم قوم کے ساتھ ایک فراڈ ہے۔ مافیا کے سرپرست عمران خان کے احتساب کے جھوٹے نعرے کا پول کھل چکا ہے اور عوام اب اس جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان یومیہ 12 ارب روپے کی کرپشن کا الزام لگا تے تھے۔ پی ٹی آئی حکومت نے 997 دنوں میں مبینہ یومیہ کرپشن کا کتنا پیسہ قومی خزانے میں جمع کرایا ؟

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مسلسل نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتی رہی ہے لیکن حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کیا اور معیشت پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہوئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم صاحب، فون پر ہیلو ہیلو کرنے کے ڈرامے سے مہنگائی ختم نہیں ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *