Categories
Breaking news

منگنی کو ایک سال مکمل، جبران ناصر نے منشا پاشا کو کیا تحفہ دیا؟

Advertisement

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا اور نامور سماجی کارکن جبران ناصر کی منگنی کو ایک سال مکمل ہوگیا۔گزشتہ سال دسمبر میں نامور سماجی کارکن جبران ناصر سے منگنی کرنے والی اداکارہ منشا پاشا نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی منگنی کے دن کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں منشا پاشا اپنے منگیتر جبران ناصر کو منگنی کی انگوٹھی پہنا رہی ہیں۔منشا پاشا نے انسٹاگرام پر یہ دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمداللّہ ہماری منگنی کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔‘دوسری جانب جبران ناصر منگنی کے ایک سال مکمل ہونے پر اپنی منگیتر کو خوبصورت سرپرائز دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جبران ناصر نے اپنی منگیتر کے ہمراہ لی گئی اپنی تمام تصویریں دیوار پر لگائی ہوئی ہیں جبکہ وہ جگہ لائٹس سے روشن ہورہی ہے۔ویڈیو میں وہ خصوصی کیک بھی دیکھا جاسکتا ہے جو جبران ناصر نے اس خوشی کے موقع پر منشا پاشا کے لیے خاص طور پر تیار کروایا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *