Categories
Breaking news

منفی کورونا ٹیسٹ،بارسلونا میں پانچ ہزار شرکاء کے ساتھ میوزک کنسرٹ

Advertisement
Advertisement

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)اسپین میں کل ہفتے کی شام کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران پہلی مرتبہ ایک میوزک کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا، جس میں حکومت کی اجازت اور تعاون سے پانچ ہزار شرکاء نے حصہ لیا۔

بارسلونا میں اتنے بڑے پیمانے پر اس کنسرٹ کے انعقاد کا مقصد یہ پتا چلانا تھا کہ آیا کووڈ انیس کے خلاف حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے محفوظ انداز میں بڑی عوامی تقریبات منعقد کی جا سکتی ہیں۔

اس کنسرٹ میں شرکت سے پہلے تمام شائقین نے تین بڑے ٹیسٹنگ مراکز میں اپنے فوری کورونا ٹیسٹ کروائے۔ اس تقریب میں شرکت کی اجازت صرف ان شہریوں کو دی گئی، جن کے ٹیسٹوں کے نتائج منفی تھے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *