Categories
Breaking news

منفی سیاست، منفی سوچ رکھنے والوں کا وطیرہ ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب

Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ عثمان بزداروزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے عوام روایتی سیاسی پارٹیوں کے قدامت پسند لیڈروں کی بے حسی سے تنگ آچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منفی سیاست، منفی سوچ رکھنے والوں کا وطیرہ ہے، ہم مثبت سوچتے ہیں اور عوام کےلیے مثبت کام کرنے پر توجہ رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرٹ کے کلچر کو فروغ دیا نارہا ہے اور فیصلوں میں بھی شفافیت نظر آتی ہے، ہمارا معیات صرف اور صرف میرٹ اور شفافیت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام روایتی سیاسی پارٹیوں کے قدامت پسند لیڈروں کی بے حسی سے تنگ آچکے ہیں، صرف تحریک انصاف کی حکومت حالات میں مثبت تبدیلی لاسکتی ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی خدمت مشن ہے اور لوگوں کی باتوں پر نہیں اپنے پر دھیان دیتا ہوں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *