Categories
Breaking news

منشیات کیس: ممبئی میں پروڈیوسر فیروز ناڈیادوالا کے گھر پر چھاپہ

Advertisement
Advertisement

ممبئی میں بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے اتوار کو بالی ووڈ کے معروف فلم پروڈیوسر فیروز ناڈیادوالا کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس کی تلاشی لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پھر ہیرا پھیری، ویلکم بیک، دیوانے ہوئے پاگل، آوارہ پاگل، دیوانہ، ویلکم، فل اینڈ فائنل جیسی متعدد فلموں کے مشہور پروڈیوسر فیروز ناڈیادوالا کو آج انسداد منشیات ایجنسی نے طلب کرلیا، جبکہ ان کی اہلیہ سے پوچھ کی گئی۔میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ فیروز ناڈیاوالا کے گھر کی تلاشی کی وجہ ڈرگ کیس ہے۔دوسری جانب انٹرنیٹ پر یہ رپورٹس بھی ہیں کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ان کے گھر سے کچھ مقدار میں منشیات برآمد بھی کی۔دریں اثنا میڈیا نے مزید بتایا ہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ملاڈ، اندھیری، لوکھنڈوالا، خارگھر اور کوپر خارین میں اتوار کو چھاپے مارے۔دوسری طرف نارکوٹکس ڈرگز اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹینس کی خصوصی عدالت نے بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ دیپکا پڈوکون کی سابق منیجر کرشما پرکاش کی مبینہ ڈرگ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *