Categories
Breaking news

منشیات کیس: معروف بھارتی پروڈیوسر کی اہلیہ گرفتار

Advertisement
Advertisement

بالی ووڈ کے معروف فلم ساز فیروز ناڈیاڈ والا کی اہلیہ کو آج نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے منشیات کیس میں گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق فلم پروڈیوسر فیروز ناڈیاڈ والا کی اہلیہ شبنم سیعد کو آج نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے منشیات کے ساتھ گرفتار کرنے اور اس کے قبضے سے منشیات کا ذخیرہ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اداکار سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس میں منشیات کا اینگل سامنے آنے کے بعد این سی بی کی جانب سے جاری کارروائی کے دوران ایجنسی نے ممبئی اور اطراف کے پانچ مقامات پر چھاپے مارے چھاپوں کے دوران بالی ووڈ پروڈیوسر فیروز نادیاڈ والا کے گھر سے منشیات ضبط کی گئیں، جس کے بعد اُن کی اہلیہ شبنم سیعد کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔این سی بی نے شبنم کے قبضے سے تین لاکھ سے زائد کی مالیت کی منشیات ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس میں 717 گرام گانجہ، 74 گرام چرس اور 95 گرام ایم ڈی شامل ہے۔ این سی بی نے بالی ووڈ میں منشیات کے سلسلے میں اب تک متعدد مشہور اداکاراؤں سے پوچھ گچھ کی ہے۔ان مشہور اداکاراؤں میں شردھا کپور، دپیکا پڈوکون، رکول پریت سنگھ اور سارہ علی خان شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ممبئی میں ہفتے کی رات کئی بالی ووڈ ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔این سی بی کے ذرائع کے مطابق کچھ ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کے گھر سے منشیات برآمد بھی کی گئی ہیں۔ اس معاملہ میں این سی بی کی ٹیم نے جن ڈرگز پیڈلر کو گرفتار کیا ہے، اُن میں سے کئی نے بالی ووڈ میں ڈرگز سپلائی کرنےکا اعتراف بھی کیا ہے۔ان ڈرگز پیڈلر کے بیان کی بنیاد پر ہی این سی بی کی کارروائی جاری ہے۔ این سی بی کی ٹیم نے اسماعیل شیخ نامی ڈرگز پیڈلر کے ساتھ چار دیگر لوگوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔این سی بی کو اس کے پاس سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *