Categories
Breaking news

منشیات کیس سے ضمانت پر رہا راگنی دیویدی پرستاروں سے ویڈیو گفتگو کے دوران روپڑیں

Advertisement
Advertisement

کناڈا زبان (جنوبی ریاست کرناٹک) کی بھارتی اداکارہ راگنی دیویدی جنھوں نے منشیات کے حوالے سے الزامات پر چار ماہ سے زیادہ وقت جیل میں گزارا اور حال ہی میں وہ ضمانت پر رہا ہوئی ہیں، انسٹاگرام پر اپنے پرستاروں سے براہ راست گفتگو کے دوران روپڑیں۔ اس موقع پر انھوں نے اپنے پرستاروں کو یقین دلایا کہ وہ ان سے شغل اور کوکنگ پر مبنی ویڈیوز کے ذریعے رابطے میں رہیں گی۔راگنی نے اس موقع پر مزید کہا کہ وقت آنے پر وہ اپنی جدوجہد کے حوالے تفصیلی بات کرینگی۔ انھوں نے یہ بات سوشل میڈیا پر اپنے حوالے سے بے حسی پر مبنی کمنٹس کے جواب میں کہی۔یاد رہے کہ راگنی دیویدی کو گزشتہ برس 4 ستمبر کو سندل ووڈ ڈرگز کیس میں گرفتار کرلیا گیا تھا، اور چار ماہ سے زیادہ مدت جیل میں گزارنے کے بعد وہ اب ضمانت پر رہا ہوئی ہیں۔
انھوں نے اپنی ویڈیو کو ’خوشی کے آنسو‘ کا عنوان دیا اور کہا کہ بہت سی حیرت انگیز چیزیں 2021 میں آئیں گی۔اس گفتگو کے دوران انکا مزید کہنا تھا کہ ان کے اور ان کے خاندان کے بارے میں بے حسی پر مبنی تبصروں سے انھیں بہت تکلیف پہنچی۔ اس قسم کے گھٹیا تبصرے کرکے لوگوں کو کیا مزہ آتا ہے؟ اگر ایسا ہی تبصرہ یہ لوگ خود پر یا اپنے خاندان پر کریں تو پھر انھیں اسکا احساس ہوگا۔ انھوں نے کہ جس ذہنی اذیت سے وہ گزری ہیں اسکی وجہ سے وہ ابھی تک سو نہیں پاتیں، اور اسی چیز نے انھیں مضبوط کیا اور سمجھایا کہ صبر اور امید کو نہ چھوڑو اور اپنی شناخت پر فخر محسوس کرو۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *