Categories
Breaking news

منشا پاشا اور جبران ناصر نے نکاح کرلیا

Advertisement

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا اور نامور سماجی کارکن جبران ناصر نے نکاح کرلیا۔منشا پاشا اور نامور سماجی کارکن جبران ناصر نے خاموشی سے نکاح کرلیا ہے جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیںسوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منشا پاشا گولڈن رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں۔جبران ناصر کی لباس کی بات کریں تو اُنہوں نے بھی اپنی اہلیہ کے لباس سے ملتے جُلتے رنگ کا انتخاب کیا۔
دوسری جانب منشا پاشا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے ہاتھوں کی تصویروں شیئر کی ہے جبکہ کیپشن میں کچھ نہیں لکھا۔منشا پاشا کی اس پوسٹ پر اُن کے مداحوں کی بڑی تعداد اُنہیں نکاح کی مبارکباد دے رہی ہے۔اس نئی جوڑی کی جانب سے ابھی تک اُن کے اکاؤنٹ پر نکاح کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی گئی ہے۔یاد رہے کہ منشا پاشا نے سال 2019 میں 22 دسمبر کو پاکستان کے مشہور سماجی کارکن جبران ناصر سے منگنی کی تھی۔اِس جوڑے کی منگنی کی تقریب کا اہتمام کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا تھا جس میں شوبز فنکاروں سمیت دونوں کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *