Categories
Breaking news

منال خان اور احسن محسن کی نئی تصویر منظر عام پر

Advertisement
Advertisement

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل منال خان اور نئے اُبھرتےہوئے اداکار احسن محسن اکرام کی نئی تصویر منظر عام پر آگئی ہے۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ہر گُزرتے دن کے ساتھ اپنی نت نئی تصویریں پوسٹ کرکے مداحوں کی تعریفیں سمیٹنے والی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ منا ل خان نے دو روز قبل ایک میوزیکل نائٹ میں شرکت کی تھی۔منال خان کے ہمراہ اُس میوزیکل نائٹ میں اداکارہ صبور علی اور کنزہ ہاشمی سمیت دیگر فنکاروں نے بھی شرکت کی تھی جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔سوشل میڈیا پر زیرِ گردش کرتی تصویروں میں سے ایک تصویر منال خان اور اُن کے قریبی دوست و اداکار احسن محسن اکرام کی بھی ہے۔
وائرل تصویر میں احسن محسن سیاہ لباس میں ملبوس ہیں جبکہ منال خان نے سفید لباس زیب تن کیا ہوا ہے، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منال خان اپنے دوست کے ساتھ بےحد خوش نظر آرہی ہیںمنال خان اور احسن محسن کی اس تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب مقبولیت حاصل ہو رہی ہے جبکہ صارفین شوبز انڈسٹری کی اس نئی بننے والی جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔دوسری جانب منال خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر میوزیکل نائٹ کی صرف ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اُن کے ہمراہ کنزہ ہاشمی اور صبور علی ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *