Categories
Breaking news

ممکنہ طوفانی ہوائیں: کراچی ایئرپورٹ پر ہائی الرٹ کردیا گیا

ممکنہ طوفانی ہوائیں: کراچی ایئرپورٹ پر ہائی الرٹ کردیا گیا

کراچی میں 18سے 20 مئی تک ممکنہ طوفانی ہواؤں اور بارشوں کی پیشگوئی کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پرہائی الرٹ کردیا گیا، اس سے متعلق سول ایوی ایشن نے سرکلر بھی جاری کردیا۔

سرکلر کے مطابق چھوٹے سائز کے فکس ونگ طیاروں، روٹری ونگ ہیلی کاپٹرز کے ساتھ اضافی وزن لگایا جائے، کچھ طیاروں کو ہواؤں کی شدت سے بچانے کے لیے ہینگر میں منتقل کیا جائے۔

سرکلر میں تیز ہواؤں سے فضائی سفر محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

سمندری طوفان بھارتی گجرات سے گزرے گا، محکمہ موسمیات

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بارشیں کتنی ہوں گی یہ سمندری طوفان کی شدت پر منحصر ہے، تاہم کراچی کو سمندری طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ طوفان اور بارشوں کے دوران مختلف اقسام کے پرندوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔ لہٰذا ایئر پورٹس کی حدود اور اطراف میں برڈ شوٹرز کی تعیناتی یقینی بنائی جائے اور فیومیگیشن کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *