Categories
Breaking news

ممنوعہ فنڈنگ: عمران خان کی FIA میں طلبی کے نوٹسز معطل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے طلبی کے خلاف عمران خان کی درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

جسٹس اسجد جاوید گھرال نے 2 صفحات پر مشتمل حکم جاری کیا۔

لاہور ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹسز آئندہ سماعت تک معطل رہیں گے۔

عدالت نے کہا کہ عمران خان کی درخواست میں اہم قانونی نقاط اٹھائے گئے ہیں، ایف آئی اے اور دیگر فریقین آئندہ سماعت پر تحریری جواب اور رپورٹ دیں۔

ایف آئی اے کو عمران خان کو ہراساں کرنے سے روک دیا گیا

لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کو چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو غیر قانونی ہراساں کرنے سے روک دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق ایف آئی اے کو بلیک میلنگ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی درخواست پر آئندہ کارروائی 7 دسمبر کو ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *