Categories
Breaking news

ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری

ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری

پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے گئے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے اعلامیے کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے۔

اعلامیے کے مطابق اسپیکر نے پروڈکشن آڈر قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے طریق کار کے تحت جاری کیے۔

عدم اعتماد، علی وزیر کے پروڈکشن آرڈرز کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست

ایم این اے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈرز حاصل کرنے کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کر لیا گیا۔

اس سے قبل علی وزیر کے پروڈکشن آرڈرز حاصل کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔

محسن داوڑ کی جانب سے سردار شہباز کھوسہ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد میں ایک ایک ووٹ قیمتی ہے۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ تحریکِ عدم اعتماد کے لیے ووٹ ڈالنا علی وزیر کا آئینی حق ہے، ووٹ ڈالنے کے آئینی حق سے کسی کو روکا نہیں جا سکتا۔

محسن داوڑ کی درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی اور سینٹرل جیل کراچی کی انتظامیہ کو فریق بنایا گیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.