
ملک بھر میں موسم سرد اور خشک ہے، بالائی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی کاراج ہے، پنجاب اور سندھ کے کچھ شہروں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
ملک کےبالائی علاقوں میں موسم جزوی ابرآلود ہونے کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ، آزادکشمیر میں مظفرآباد، باغ، وادی نیلم اور دیگر علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔
Table of Contents
x
Advertisement
گلگت بلتستان میں ہنزہ ،استور، غذر اور دیامر سمیت بیشترمقامات پر خون جما دینے والی سردی کا راج ہے، بلوچستان اورخیبرپختونخوا کےبالائی علاقوں میں بھی موسم سردہے جبکہ پنجاب اورسندھ کےکئی شہروں میں صبح کی دھندسےٹریفک کی روانی متاثررہی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ 24گھنٹوں کےدوران پنجاب کےمیدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں موسم شدید سردجبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
حکومت نے خود ہی اعتراف کر لیا کہ بہت بڑا شو تھا: مریم اورنگزیب
مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ حکومت نے خود ہی اعتراف کر لیا کہ کل اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا بہت بڑا شو تھا۔
-
کراچی: سیوریج لائن کی تبدیلی، جہانگیر روڈ ٹریفک کیلئے بند
کراچی کے جہانگیر روڈ پر تین ہٹی سے گرومندر جانے والی سڑک پر سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام جاری ہے۔
-
سندھ اور پنجاب میں دھند کے ڈیرے، حدِ نگاہ صفر
ملک کے دو صوبوں سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں اس وقت دھند کا راج ہے، کئی جگہ حدِ نگاہ صفر ہو گئی۔
-
قتل کے الزام میں گرفتار ملازمہ پولیس موبائل سے فرار
کراچی میں قتل کے الزام میں گرفتار ملازمہ پولیس موبائل سے چھلانگ لگاکر فرار ہوگئی، لاکھوں روپے چوری کرنے کے الزام میں گھر میں کام کرنے والی 2 ملازمائیں گرفتار، جبکہ ڈالمیاسے بھتہ خور کو گرفتار کرلیاگیا۔
-
پنجگور سے کراچی آنیوالی کوچ کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق
پنجگور سے کراچی آنے والی مسافر کوچ کو حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں اور 20 زخمی ہوگئے۔
-
جھوٹے مقدمے ہمیں نہیں روک سکتے، رانا ثناء ﷲ
انہوں نے کہا کہ جس دن فیصلہ آیا کہ تحریک انصاف نے بھارت سے فنڈ لیے، یہ کالعدم بھی ہوں گے اور مقدمے بھی درج ہوں گے۔
-
وزیراعلیٰ سندھ پر راولپنڈی میں ریفرنس سندھ پر حملہ ہے، شازیہ مری
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ نیب کو بی آر ٹی، آٹا اسکینڈل، چینی اسکینڈل اور دیگر اسکینڈلز نظر کیوں نہیں آتے
-
ملک دشمن قوتوں کا بیانیہ نواز شریف نے اپنا رکھا ہے، فرخ حبیب
اپوزیشن یادداشت پیش کرنے کی بجائے اپنی فنڈنگ کے ذرائع کی رسیدیں جمع کروائیں، پارلیمانی سیکریٹری برائے ریلویز
-
وزیراعظم عمران خان کی کورونا ویکسین کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت
وزیراعظم عمران خان نے منظور شدہ کورونا ویکسین کے حصول اور فراہمی کے اقدامات تیز کی ہدایت کردی ۔
-
کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، رینجرز پر حملوں میں ملوث دہشتگرد گرفتار
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشتگرد کا تعلق سندھ ریوولیشن آرمی اصغر شاہ گروپ سے ہے
-
شیخوپورہ: کھیل کے دوران جھگڑے پر نوجوان قتل
ڈی پی او شیخوپورہ کے مطابق کرکٹ میچ کے دوران مذاق جھگڑے کی شکل اختیار کر گیا
-
پشاور میں ٹیکسی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ٹیکسی کار کا ڈرائیور محفوظ رہا جبکہ موٹرسائیکل سوار ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے
-
اپوزیشن اتحاد کے جلسے میں لیڈر زیادہ، کارکن کم تھے، شیخ رشید
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد ( پی ڈی ایم ) کے جلسے میں لیڈر زیادہ اور کارکن کم تھے ۔
-
حکمرانوں نے ملکی معیشت تباہ کردی، احسن اقبال
احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ، پاکستان کے عوام عمران خان سے حساب لیں گے۔
-
علی رضا عابدی قتل کیس: ملزمان کا کال ڈیٹا عدالت میں پیش
پولیس کے مطابق علی رضا عابدی کے قتل کے لیے نامعلوم شخص نے ملزمان کو 8 لاکھ روپے دیے، مقتول کے قتل ميں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل جلادی گئی
-
لاہور اور گرد و نواح میں شدید دھند بدستور موجود، پروازیں متاثر
ایئرپورٹ زرائع کے مطابق علامہ اقبال ائیرپورٹ پر دھند کے باعث حد نگا کم ہونے پر پی آئی اے کی مدینہ جانے والی پرواز پی کے 9747 کو روک دیا گیا، پرواز اب صبح آٹھ بجے مدینہ روانہ ہوگی