
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں جب تک رول آف لاء نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرے گا، ملک کی معاشی صورتحال کے ذمہ دار جنرل (ر) باجوہ ہیں۔
وکلا گروپ کے وفد نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔
عمران خان نے کہا کہ امریکا کی غلامی سے نکلنا ہے تو ملک میں رول آف لاء لانا ہوگا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ تمام ادارے اپنی حدود میں کام کریں، اسمبلیوں کو تحلیل کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔
وکلا نے عمران خان کو یقین دہانی کروائی کہ گورنر پنجاب کا اقدام غیر قانونی ہے، اس حوالے سے منظور وٹو کیس بالکل کلیئر ہے۔
وکلا نے کہا کہ عمران خان نے ٹاسک دیا ہے ملک بھر میں رول آف لاء کی تحریک کو زوروں سے چلایا جائے۔
قومی خبریں سے مزید
-
عمران خان کے سامنے پی ٹی آئی خواتین ارکان نے کیا کیا کہا؟
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات میں خواتین ارکان نے الزام لگایا کہ ہمیں پیسوں اور الیکشن ٹکٹ کی پیشکش کی جارہی ہے۔
-
پی ٹی آئی ارکان ایک ساتھ اسپیکر کے روبرو مستعفی ہونے کی تصدیق کریں گے، ذرائع
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبران اسمبلی کو شرکت یقینی بنانے کیلئے پیغام پہنچا دیا گیا۔
-
پی ٹی آئی کا گورنر ہاؤس پنجاب کے باہر اجتماع کا اعلان، عمران خان خطاب کریں گے
حماد اظہر نے کہا کہ پورے ملک میں ایک تماشا لگایا گیا ہے، پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کی توہین کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
-
پی پی جاپان کا 27 دسمبر کو یومِ بے نظیر قرار دینے کا مطالبہ
27 دسمبر پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے اس دن عالمی سطح پر دہشت گردی کرتے ہوئے عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بےنظیر بھٹو کو شہید کیا گیا، شاہد مجید ایڈووکیٹ
-
سندھ ہائیکورٹ: 17 دسمبر کو منعقدہ جامعہ کراچی کا سنڈیکیٹ اجلاس کالعدم قرار
عدالت نے حکم دیا ہے کہ تین دن کے اندر دوبارہ سنڈیکیٹ بلا کر 13 مئی 2022 کے ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کریں۔
-
بارڈر سیکیورٹی صوبائی ذمے داری ہے یا وفاق کی؟ خیبرپختونخوا کے وزرا کا استفسار
خیبرپختونخوا کے صوبائی وزراء نے استفسار کیا ہے کہ بارڈر کی سیکیورٹی صوبائی ذمے داری ہے یا وفاقی حکومت کی؟
-
سابق خاتون اوّل نے بھی تحفے بیچے، وزیر اعظم
وزیراعظم نے کہا کہ یہ اتنا بڑا سیلاب تھا جس کیلئے جتنے بھی وسائل مہیا کیے جاتے وہ کم تھے، اگلے مہینے جنیوا میں سیلاب متاثرین کیلئے ڈونرز کانفرنس ہو رہی ہے، اس کانفرنس میں سیلاب متاثرین کے مسائل سامنے رکھیں گے۔
-
شدید دھند کے باعث انٹرنیشنل پروازیں لاہور سے اسلام آباد منتقل
قومی ائیرلائن (پی آئی اے) نے لاہور میں شدید دھند کے پیش نظررات 10 تا دن 11 بجے تک بین الاقوامی پروازیں اسلام آباد منتقل کردیں۔
-
وزیراعظم کا خیرپور اور کوٹ ڈیجی کے سیلاب متاثرہ گاؤں کا دورہ
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ سردی کی آمد کی وجہ سے متاثرین کی بحالی کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔
-
کےالیکٹرک کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست
کے الیکٹرک نے صارفین کےلیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔
-
اسپیکر نے گورنر پنجاب کی تبدیلی کیلئے صدر کو خط لکھا ہے، بشارت راجا
پنجاب کے وزیر برائے پارلیمانی امور بشارت راجا نے اسپیکر سبطین خان کے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائے گئے خط کی تصدیق کردی۔
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف ڈیکلیئریشن جاری کرنے کیلئے قانونی مشاورت
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر لائحہ عمل اختیار کرنے کیلئے مشاورت کی گئی۔
-
کراچی: پولیس پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کے مارے جانے کی تصدیق
کراچی پولیس نے کورنگی 51 سی میں پولیس پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کے مارے جانے کی تصدیق کردی۔
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے پی پی سے حسن مرتضیٰ کا نام شامل
گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کا کہنا تھا کہ آئین پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔
-
میرے لیے حمزہ شہباز اور بلاول بھٹو میں کوئی فرق نہیں، آصف زرداری
آصف زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ن لیگ ارکان کی تعداد زیادہ ہے، پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ ان کا حق ہے۔
-
لاہور کےلیے ماسٹر پلان 2050ء منظور، اہم فیصلے
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور کےلیے ماسٹر پلان 2050 کی منظوری دے دی۔